بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

سعودی کلب نے امباپے کی خدمات حاصل کرنے کیلئے تاریخ کی سب سے بڑی پیشکش کردی

datetime 25  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے فٹبال کلب نے فرانسیسی فارورڈ کھلاڑی کیلیان ایمباپے کی خدمات حاصل کرنے کیلیے فٹبال کی تاریخ کی سب سے بڑی پیشکش کردی۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی فٹبال کلب الہلال کو اپنی ٹیم میں شامل کرنے کیلئے دلچسپی لے رہا ہے اور اسی لیے انہوں نے ایمباپے کو انتہائی پرکشش آفر کی۔

کیلیان اس وقت فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) کی نمائندگی کر رہے ہیں جبکہ اسٹار کھلاڑی اور کلب کے مابین معاہدہ ویسے ہی تذبذب کا شکار ہے چونکہ ایمباپے 2024 میں پیرس سینٹ جرمین کو چھوڑنے والے ہیں، لہٰذا کلب اسٹار کھلاڑی کے ساتھ معاہدے میں توسیع نہ ہونے کی صورت میں انہیں ٹرانسفر ونڈو کے دوران فروخت کرنے کا بھی ارادہ رکھتا ہے۔ سعودی فٹبال کلب ال ہلال نے پی اس جی کو کیلیان ایمباپے کیلئے 30 کروڑ یورو کی پیشکش کردی بتایا جارہا ہے کہ یہ فٹبال کی تاریخ میں کسی بھی کھلاڑی کو خریدنے کیلیے اب تک کی سب سے بڑی پیشکش ہے۔

غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریکارڈ پیشکش سامنے آنے کے بعد فرانسیسی کلب نے سعودی کلب کو ایمباپے سے بات کرنے کی بھی اجازت دیدی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی کلب نے خط کے ذریعے اپنی پیشکش کی ہے، تاہم ایمباپے نے تیزی سے مشہور ہوتی سعودی لیگ کیلئے جانے پر ابھی رضامندی کا اظہار نہیں کیا ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…