پیر‬‮ ، 25 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چینی بینک کا پاکستان کو 600 ملین ڈالرز رول اوور، ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 600 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا

datetime 18  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دوست ممالک کی معاونت سے معاشی اعشاریے بہتر ہو رہے ہیں،چینی بینک نے پاکستان کو 600 ملین ڈالرز رول اوور کیے، ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 600 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا،محدود وسائل کے باوجود نوجوانوں نے کھیل کے میدان میں پاکستان کا جھنڈا پوری دنیا میں بلند کیا، کھیلوں کے شعبے کے لیے 5 ارب روپے مختص کیے ہیں،نوجوانوں کے لیے جتنا ممکن ہو سکے گا وسائل فراہم کریں گے، نوجوانوں کی محنت اور جدوجہد سے پاکستان آگے بڑھے گا۔

وہ منگل کو یہاں وزیراعظم یوتھ سپورٹس انیشی ایٹو کے اجرا ء کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔وزیراعظم نے کہا کہ قوم کے بیٹوں اور بیٹیوں نے اپنی محنت سے کھیل کے میدان میں نام کمایا ہے جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ قلیل وسائل کے باوجود اپنے ٹرینرز ، کوچ اور والدین کی دعائوں سے پاکستان کا دنیا میں نام روشن کیا۔شہبازشریف نے کہاکہ پاکستان نے دیگر میدانوں میں اگر سست روی دکھائی ہے تو ان نوجوانوں نے کھیل کے میدان میں پاکستان کا پرچم پوری دنیامیں بلند کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آج 5 ارب روپے کاوزیراعظم فنڈ کا اعلان وفاقی وزیر احسان الرحمن نے کیا انہوںنے کہاکہ ۔

وفاقی وزیر اور معاون خصوصی نے بہت محنت کی ہے،ا س 5 ارب روپے میں کھلاڑیوں کے ٹکٹس ، لاجسٹکس ، رہائش اور کٹس شامل ہوں گی۔ انہوںنے کہاکہ یہ 5 ارب روپے پورے ملک کے لئے آٹے میں نمک کے برابر ہیں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ کروڑوں نوجوانوں کو اگر صحیح ماحول اور سہولیات میسر آئیں تو دنیا کی بہترین ٹیموں سے یہ آگے نکل سکتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ توقع ہے کہ آنے والی حکومتیں اس بجٹ کو بڑھائیں گی۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 60 کروڑ ڈالر کا گزشتہ روز اضافہ ہوا ہے۔انہوںنے کہاکہ چین کے بینک نے یہ رقم رول اوور کی،یہ معمولی بات نہیں، ہم احسان کرنے والوں کو یاد رکھتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ ہے ہیں، ہمار ی دعا ہے کہ ان ذخائر میں قرضوں کی بجائے ہمارے خون پسینے اور محنت سے اضافہ ہو۔ سپیشل اولمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے اپنے بچوں سے ہمیں سبق اور ہمت حاصل کرنی چاہیے۔

وزیراعظم نے کہاکہ یہ بچے ہر شعبہ میں اپنا لوہا منوا رہے ہیں ، انہی کی محنت کے طفیل پاکستان آگے بڑھے گا،وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ اگر اللہ نے دو بارہ موقع دیا تو قوم کے ان کروڑوں بچوں اور بچیوں کی تعلیم ، فنی تعلیم اور کھیل کے میدان بنانے اور سجانے میں جتنے وسائل درکار ہوئے مہیا کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ یہ سب اللہ اور اس کے بعد قوم کے ہاتھ میں ہے۔ وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے امور نوجوانان شزا فاطمہ خواجہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ( ن )نے کھیلوں کے فروغ کو اپنی ترجیحات میں رکھا ہے،شہباز شریف نے بطور وزیر اعظم ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کو بحال کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت نے ٹیلنٹ ہنٹ کروائے ہیںرواں ماہ کے آخر پر قومی سطح پر مقابلے ہوں گے۔سپورٹس انیشی ایٹو کے تحت کھیلوں کے فروغ کے لئے 5 ارب روپے رکھے گئے۔انڈوومنٹ فنڈ قائم کیا جارہا ہے اس میں ہر سال اضافہ ہوگا۔اس سے سابق کھلاڑیوں کو بھی مالی امداد ملے گی۔فوری طور اخراجات پورے کرنے کے لئے اڑھائی ارب روپے مختص کئے گئے ہیں،اسلام آباد میں پہلی سپورٹس یونیورسٹی قائم کی جارہی ہے۔

تقریب سے وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان الرحمان مزاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چار سال میں کھیلوں کے شعبہ کو نظر انداز کیا گیا۔محدود وسائل کے باوجودکھیلوں کے شعبے کی بہتری کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ کھیلوں کا انفراسٹرکچر بہتر بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،سپورٹس انیشی ایٹو موجودہ حکومت کی کھیل دوستی کا بین ثبوت ہے۔ وزیراعظم نے اس موقع پر چترال سے تعلق رکھنے والے ٹیبل ٹینس کے سپیشل کھلاڑی الطاف الرحمان کو سپورٹس ویل چیئر کی خریداری کے لئے ساڑھے 3 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔وزیر اعظم نے سپیشل اولپکس میں تمغے حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو 50 لاکھ روپے کا چیک دیا۔وزیراعظم نے اس موقع پر پہلی سپورٹس یونیورسٹی کا افتتاح بھی کیا۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…