جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ہیرو کی طرح زندگی گزار رہا تھا ،بیماری کی وجہ سے سڑک پر آگیا ہوں

datetime 12  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)گردوں کے عارضہ میں مبتلا نامور گلوکار اسد عباس نے ایک بار پھر حکومت اور مخیر حضرات سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ایک ہیرو کی طرح زندگی گزار رہا تھا سب کچھ میرے پاس تھا لیکن بیماری کی وجہ سے علاج کیلئے سب کچھ بیچ کر سڑک پر آگیا ہوں۔

ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ 2006 میں پاکستان سنگیت آئیکون کے نام سے پاکستان کا پہلا رئیلیٹی شو ہوا تھا جس کاپہلاانعام ایک کروڑ روپے اور ایک مرسڈیز شامل تھی اوریہ شو میں نے جیتا تھا۔ اس کے علاوہ دنیا بھر میں شوز کیے وہاں بھی خوب پیسہ کمایا اور اللہ تعالیٰ نے مجھے زندگی کی تمام خوشیاں عطا ء کی تھیں۔اسد عباس نے بتایا کہ گزشتہ سات سال سے گردوں کی بیماری میں مبتلا ہوں اور دونوں گردے مکمل طور ہر ناکارہ ہوچکے ہیں، ڈاکٹرز نے پہلے بھی گردوں کی پیوند کاری کی کوشش کی لیکن کامیابی نہیں ملی۔گردے فیل ہونے کی وجہ سے ہفتے میں تین سے چار دن ڈائیلاسز کروانے پڑ رہے ہیں۔ انہوں نے وفاقی حکومت ،سندھ حکومت اور مخیر حضرات سے علاج کیلئے مدد فراہم کرنے کی اپیل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…