منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

بالی ووڈ انڈسٹری ایک ایسا اداکار جو 10 یا 20 نہیں بلکہ 180 فلاپ فلمیں دینے کے باوجود آج بھی اسٹار کہلاتا ہے

datetime 12  جولائی  2023
بالی ووڈ
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این ین آئی)بالی ووڈ فلم نگری جہاں کچھ لوگوں کیلیے مہربان ہے تو کچھ کیلیے انتہائی ظالم بھی ہے۔ لیکن انڈسٹری ایک ایسا اداکار بھی موجود ہے جو 10 یا 20 نہیں بلکہ 180 فلاپ فلمیں دینے کے باوجود آج بھی اسٹار کہلاتا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق متھن چکرورتی وہ اداکار ہیں جنہوں نے 180 فلاپ فلمیں دیں۔ متھن نے 350 فلموں میں کام کیا جن میں ہندی، بنگالی، اوریا، بھوج پوری، تامل، تیلگو، کناڈا اور پنجابی فلمیں بھی شامل ہیں۔ متھن کی فلموں کی ناکامی کا تناسب دیکھا جائے تو یہ تقریبا 60 فیصد بنتا ہے اور یہ تمام فلمیں 90ء کے عشرے میں اس وقت کی ہیں جب انہوں نے ہندی سنیما کے بجائے دیگر سنیما میں کام کرنا شروع کیا تھا۔

فلموں میں ڈانسر کے طور پر مشہور متھن نے 2005ء میں فلم اعلان کے ساتھ بالی ووڈ میں اپنا کم بیک کیا۔متھن چکرورتی کو اسٹار کہے جانے کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے 50 ہٹ فلمیں بھی دی ہیں۔ واضح رہے کہ متھن چکرورتی کے علاوہ جتیندر وہ اداکار ہیں جنہوں نے 100 سے زائد فلاپ فلمیں دیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…