منگل‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2026 

آئی ایم ایف وفد اور چیئرمین پی ٹی آئی کے درمیان ملاقات’ پی ٹی آئی کی آئی ایم ایف کے 3 ارب ڈالر کے معاہدے کی حمایت

datetime 8  جولائی  2023 |

لاہور:  پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء حماد اظہر نے کہا ہے کہ نئی حکومت کے قیام تک میکرومعاشی استحکام کیلئے 3ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں،آزادانہ انتخابات کے نتیجے میں نئی حکومت اصلاحات کا آغاز کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف وفد نے چیئرمین پی ٹی آئی سے زمان پارک میں ملاقات کی ، جس میں اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ قرض معاہدے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایم ایف وفد اور چیئرمین پی ٹی آئی کے درمیان ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی۔ملاقات میں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی ، حماد اظہر ، معاشی ٹیم کے دیگر ممبران بھی موجود تھے۔ ملاقات میں سابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے ویڈیولنک پر آئی ایم ایف وفد کو بریفنگ دی۔ حما د اظہر نے ٹویٹ میں کہا کہ ملاقات میں آئی ایم ایف کے ریذیڈنٹ نمائندے ایستھرپریز نے شرکت کی۔

آئی ایم ایف کے کنٹری چیف نیتھن پورٹر نے واشنگٹن سے ورچوئل شرکت کی۔ ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی، ملاقات میں سٹاف لیول معاہدے سے متعلق بات چیت کی گئی۔ آئی ایم ایف نے حکومت کے ساتھ 3ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کیلئے طے کیا ہے۔ اس تناظر میں ہم مجموعی مقاصد اور کلیدی پالیسیوں کی حمایت کرتے ہیں۔نئی حکومت کے قیام تک میکرومعاشی استحکام کیلئے اسٹینڈ بائی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں، غریب طبقات کو بڑھتی ہوئی مہنگائی سے بچانے کیلئے منصوبوں پر زور دیتے ہیں، معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام اور قانون کی عملداری کو مرکزی اہمیت کا حامل سمجھتے ہیں۔

آزادانہ منصفانہ انتخابات کے نتیجے میں بننے والی نئی حکومت اصلاحات کا آغاز کرے گی، نئی حکومت معاشی تبدیلی اور شمولیت پر مبنی ترقی کیلئے کثیرالجہتی اداروں سے طویل مدتی بنیاد پر رابطہ سازی کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)


یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…