ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امیتابھ بچن سےکترینہ کیف تک، بالی وڈ شخصیات کے گھر کا بجلی کا بل کتنا آتا ہے؟

datetime 5  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این ین آئی)امیتابھ بچن سمیت بالی وڈ میں ایک ایک فلم کا معاوضہ کروڑوں میں لینے والی شخصیات کے خرچے بھی شاہانہ ہی ہوتے ہیں اور اس شاہانہ لائف اسٹائل کو برقرار رکھنے کیلئے جہاں یہ اسٹارز بے حد محنت کرتے ہیں وہیں اس لائف اسٹائل کیلئے ماہانہ لاکھوں روپے تو بلوں میں ادا کردیتے ہیں ۔بھارتی میڈیا پر شاہ رخ خان، سلمان خان اور دیپیکا سمیت بالی وڈ شخصیات کے بجلی کے بلوں کی ایک فہرست شیئر کی گئی ہے جس کی تفصیلات کچھ اس طرح ہیں،

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان ممبئی میں مقیم اپنی رہائش گاہ منت کیلئے ماہانہ 43 سے 45 لاکھ بھارتی روپے بل ادا کرتے ہیں۔ممبئی میں 4 بیڈروم ، ہال روم اور کچن پر مشتمل اپارٹمنٹ بالی وڈ ہیروئین کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی ملکیت ہے جس کے حوالے سے رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جوڑا اس اپارٹمنٹ کا ماہانہ بل 8 سے 10 لاکھ بھارتی روپے ادا کرتا ہے۔

سلمان خان کی عیش و عشرت بھری زندگی ان کے مداحوں سے چھپی نہیں ان کے حوالے سے رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سلمان خان اپنے ایک عالیشان اپارٹمنٹ کا ماہانہ بل 23 سے 25 بھارتی لاکھ روپے اداکرتے ہیں۔بالی وڈ کوئین دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ بھی ممبئی میں 4 بیڈروم ، ہال روم اور کچن پر مشتمل عالیشان اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر ہیں جوڑے کی اس رہائش گاہ کا بل 13 سے 15 لاکھ بھارتی روپے آتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بگ بی امیتابھ بچن جوہو میں اپنے خاندان کے ہمراہ بنگلے میں رہتے ہیں اس بنگلے کا ماہانہ بل تقریباً 22 سے 25 لاکھ بھارتی روپے آتا ہے۔بالی وڈ کے خوبرو جوڑے سیف علی خان اور کرینہ کپور کی شاہانہ زندگی ان کے خوبصورت اور عالیشان بنگلے سے نظر آتی ہے، ممبئی میں قائم اس بنگلے کاماہانہ بل 30 سے 32 لاکھ بھارتی روپے آتا ہے۔ مسٹر پرفیکٹ عامر خان کے اپارٹمنٹ کا بل 9 سے 11 لاکھ بھارتی روپے آتا ہے۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…