منگل‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2026 

بے گھر سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری

datetime 4  جولائی  2023 |

لاہور( این این آئی )نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت وزیراعلی آفس میں صوبائی کابینہ کا 19واں اجلاس منعقدہوا،کابینہ اجلاس میں عیدالاضحی پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں صفائی کے بہترین انتظامات پر صوبائی وزرا، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، سالڈ ویسٹ کمپنیوں کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیاگیا اور صفائی کےشاندار انتظامات پر متعلقہ حکام کی کارکردگی کو سراہاگیا۔صوبائی کابینہ نے پنجاب کے بے گھر سرکاری ملازمین کے رہائش کے مسائل کے حل کے لئے نئے جی او آر تعمیرکرنے کی منظوری دی۔

وزیراعلی محسن نقوی نے رہائشی کالونی کی تعمیر کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔کابینہ نے لاہور رنگ روڈ کے ایس ایل تھری پراجیکٹاورنیازی چوک سے بابو صابو تک ایلی ویٹڈ پراجیکٹ کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دی۔

اجلاس میں داتا دربار کے توسیعی منصوبے کی منظوری دی گئی۔ توسیعی منصوبے کے تحت داتا دربار میں عالمی معیار کے مطابق لنگر خانہ تعمیر کیاجائے گا اورزائرین کے لئے سہولتوں میں اضافہ کیاجائے گا۔وزیراعلی محسن
نقوی نے توسیعی منصوبے کیلئے ایکوائرکی جانے والی اراضی کے مالکان کو مارکیٹ ریٹ پر ادائیگیوں کی ہدایت کی۔کابینہ نے محکمہ لوکل گورنمنٹ اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے درمیان آپ کی بلدیہ، ہیلپ لائن 1198 کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کی منظوری دی

۔پبلک پراسیکیوٹرز کی ٹریننگ کے لئے سنٹر فار پروفیشنلڈویلپمنٹ آف پبلک پراسیکیوٹرز کے لئے پنجاب گورنمنٹ رولز آف بزنس 2011 میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔ ضلع بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میں جاں بحق بچوں کے لواحقین او رمتاثرہ بچوں کیلئے مالی امداد کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں کے ایم ایس کو مالی خود مختار ی دینے کا فیصلہکیاگیاجس کے تحت ایم ایس 10ملین روپے تک کے اخراجات خود کر سکیں گے۔پنجاب کابینہ نے فنانشنل پاورز کو ایم ایس تک تفویض کرنے کے فیصلے کی منظوری دی۔

کابینہ اجلاس میں ملتان میں نشتر انسٹی ٹیوٹ آف آپتھالمولوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز کے قیام اور سرکاری کالجز میں پرنسپلز کی تعیناتی کیلئے نظرثانی شدہ طریقہ کار کیمنظوری دی گئی۔ اجلاس میں پنجاب حکومت کے اکانٹس برائے مالی سال 2022-23 کی آڈٹ رپورٹ کی منظوری دی گئی۔کابینہ نے موٹر وہیکل رجسٹریشن دستاویزات/فائلز کی سکینگ کے حوالے سے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے درمیان معاہدے کے مسودے کی منظوری دی۔اجلاس میں اوکاڑہآرٹس کونسل کا انتظام لاہور آرٹس کونسل سے واپس لے کر پنجاب آرٹس کونسل کے سپرد کرنے کی منظوری دی گئی۔صوبائی وزرا،مشیران، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)


یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…