جمعرات‬‮ ، 29 مئی‬‮‬‮ 2025 

قوم کو اچھی خبر ملے گی، آئی ایم ایف کیساتھ معاملات طے ہوجائیں گے، اسحاق ڈار

datetime 27  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ معاملات طے ہوجائیں گے، اگلے ایک دو دن اہم ہیں، امید ہے قوم کو اچھی خبر ملے گی۔ایک انٹرویومیں اسحاق ڈار نے کہا کہ نویں ریویو کو مکمل کرنے کی مکمل کوشش کر رہے ہیں، قوم کو خوشخبری ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی ہے، عوام پر مہنگائی کا بوجھ تھا اور ہے، ہم آمدنی سے زائد خرچ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پچھلے چار، پانچ سال میں روپے کا بیڑا غرق ہوا، پچھلے پانچ سال میں قرضے دگنا ہوگئے۔انہوںنے کہاکہ شرح سود بڑھانے کی آئی ایم ایف کی شرط پوری کر دی ہے، پچھلی حکومت نے آئی ایم ایف کے معاہدے پورے نہیں کیے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے مراعات کے بل کو منی بل کا حصہ نہیں بنایا، مسلم لیگ (ن) کا اصولی فیصلہ ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے مراعات کے بل کو سپورٹ نہیں کریں گے، اس مراعات کے بل کو قومی اسمبلی سے پاس نہیں ہونے دیں گے۔انہوںنے کہاکہ دفاع میں اخراجات کم کرنے کی گنجائش نہیں، سول سروسز کے اخراجات میں کچھ کمی کی گنجائش ہے، حکومت نے کفایت شعاری کے اقدامات کیے ہیں۔وزیر خزانہ نے کہا کہ این ایف سی کے حصے نے بھی وفاقی حکومت کو مشکل میں ڈال دیا ہے، وفاقی حکومت کے پاس گنجائش نہیں ہے، ہمیں نئے این ایف سی میں کوئی گنجائش نکالنا پڑے گی۔انہوںنے کہاکہ معیشت کی بہتری کیلئے میثاق معیشت کرنا پڑے گا، ہم سب کو خوشی سے ملک کیلئے قربانی دینی چاہیے، مشکل حالات ہیں، سب جانتے ہیں ہم کن حالات سے گزر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دو لاکھ سے اوپر تنخواہ داروں پر ٹیکس میں ڈھائی فیصد اضافہ ہوا ہے، دو لاکھ سے نیچے کے سلیبس پر کوئی اضافہ نہیں ہوا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم نے ججز کی بنیادی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کی سمری بھیج دی ہے۔انہوںنے کہا کہ تنخواہ دار طبقے پر بہت بوجھ ہے، اس لیے تنخواہوں میں اضافہ کیا، تنخواہ دار طبقے کیلئے ہم جو کچھ کرسکتے ہیں ہم نے کیا، اس طبقے پر لگنے والے ٹیکس سے 15 ارب روپے کا ریونیو جنریٹ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی بَلک اسٹوریج فیسیلیٹی کی پالیسی جلد حتمی شکل میں آجائے گی، وزیر مملکت مصدق ملک بَلک اسٹوریج فیسیلیٹی پالیسی کے بارے میں (آج) بدھ کو آگاہ کریں گے۔سول ایوی ایشن کے قوانین میں ترمیم کے بعد ستمبر میں برطانیہ کی پروازیں شروع ہوجائیں گی

پْر امید ہوں کہ جولائی میں بین الاقوامی ضوابط کے مطابق سول ایوی ایشن کے قوانین میں ترمیم ہوجائے گی۔یورپ اور امریکا کی پروازیں بند ہونے سے 71 ارب روپے کا سالانہ نقصان ہوا، اسلام آباد ایئرپورٹ کو لیز پر نہیں دیرہے، آؤٹ سورس کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…