منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

شادی ہالز مالکان کا کراچی میں تمام شادی ہالز بند کرنے کا اعلان

datetime 26  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) شادی ہالز ایسوسی ایشن نے شہر میں شادی ہالز مسمار کرنے کیخلاف عید کے بعد احتجاج کی دھمکی دیدی۔شادی ہال ایسوسی ایشن کے صدر رانا رئیس نے کہاکہ شادی ہالز مسمار کرنے کا سلسلہ بند نہ ہوا تو عید کے بعد شادی ہال بند کردیں گے، پہلے مرحلے میں کراچی میں شادیوں کی تقریبات کا بائیکاٹ کریں گے جس کے بعد پورے سندھ میں شادی ہالز کو بند کردیا جائے گا،

اعلیٰ حکام نے اگر نظر ثانی نہیں کی تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائیگا۔صدر شادی ہال ایسوسی ایشن رانا رئیس نے کہاکہ ایس بی سی اے اور انتظامیہ شہر میں قانونی شادی ہالز کو بھی مسمار کررہے ہیں، تمام قانونی کاغذات کی موجودگی کے باوجود مسلسل شادی ہالز کو مسمار کیا جارہا ہے، ایس بی سی اے کی کارروائی کے خلاف شادی ہال مالکان میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رات کی تاریکی میں شادی ہال مسمار کرنے اچانک ٹیم پہنچ جاتی ہے، اطلاع اور قانونی اجازت کے بغیر شادی ہال مسمار کردیا جاتا ہے، رات کی تاریکی میں آپریشن کے باعث لیبر کی جان کو نقصان کا خدشہ ہے کیونکہ اس وقت وہاں لیبر آرام کررہی یوتی ہے، اگر کسی بھی لیبر کی جان کو نقصان پہنچا تو ذمہ دار انتظامیہ ہوگی، انہوں نے صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری صاحب سے مطالبہ کیا کہ صورتحال کا نوٹس لیا جائے۔

موضوعات:



کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…