منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

لبیک اللھم لبیک ، رواں سال 1444 ہجری کے حج کا آغاز (آج)سے ہوگا ایک سو ساٹھ ملکوں سے بیس لاکھ عازمین حج کی زبانوں پرلبیک کی صدائیں ہیں،

datetime 25  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ(این این آئی)رواں سال 2023 ،1444ہجری کے حج کا آغاز(آج) پیرآٹھ ذوالحج سے ہوگا،ایک سو ساٹھ ملکوں سے بیس لاکھ عازمین حج کی زبانوں پرلبیک کی صدائیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق منیٰ کے اکیس لاکھ بانوے ہزارمربع میٹر رقبے پرپھیلے دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی آباد ہورہی ہے۔

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی ہدایات اور نگرانی میں حاجیوں کی ہر ممکن خدمت کی جارہی ہے۔مقدس مقامات پربہترین انتظامات کیے گئے ہیں،نواسٹیشنز پرسترہ ٹرینیں فعال ہیں،یہ فی گھنٹہ بہترہزارعازمین کوخدمات مہیا کررہی ہیں۔ چوبیس ہزار بسیں بھی مسلسل عازمین حج کو سفر کی سہولیات فراہم کررہی ہیں۔مناسک حج آٹھ ذی الحج سے بارہ ذی الحج تک ادا کیے جاتے ہیں۔ عازمین متعین میقات حج سے احرام باندھ کر کعبہ کی زیارت کیلئے چل پڑتے ہیں،کعبہ پہنچ کرطواف قدوم کرتے ہیں، پھرمنٰی روانہ ہوتے ہیں،وہاں یوم الترویہ گزار کرمیدان عرفات کے لیے چل پڑتے ہیں،یہاں ایک دن کا وقوف ہوتا ہے،یہ دن یوم عرفہ کہلاتا ہے۔اس روزرکن اعظم یعنی خطبہ حج سنا جاتا ہے اورعازمین حجاج کرام کی سعادت سے سرفراز کیے جاتے ہیں۔اس کے بعد رمی جماریعنی شیطان کو کنکریاں مارنے کا مرحلہ آتا ہے۔ حجاج جمرہ عقبہ جاتے ہیں،وہاں سے واپسی پرطواف افاضہ کیا جاتا ہے اور پھرمنی جاکرایام تشریق گزارتے ہیں۔ اس کے بعد حجاج پھر مکہ پہنچ کرطواف وداع کرتے ہیں،اوریوں حج کے مناسک مکمل ہوتے ہیں۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…