جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

ورلڈکپ شیڈول میں تاخیر شائقینِ کرکٹ کی مشکلات بڑھانے لگی

datetime 25  جون‬‮  2023 |

دبئی (این این آئی)آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول میں تاخیر نے مداحوں کے لیے مشکلات بڑھا دیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کم وقت کے باعث دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کو لاجسٹک مسائل کا سامنا ہے۔شائقینِ کرکٹ نے خدشہ ظاہر کیا کہ تاخیر سے شیڈول کے اعلان سے ہوٹل اور ایئر لائن بکنگ میں دشواری ہو گی۔

رپورٹس کے مطابق ورلڈ کپ کے شیڈول کے اعلان کے مطابق ہی ویزے کے لیے درخواستیں دی جائیں گی اور وقت کم ہونے کی وجہ سے ویزے کے حصول میں دشواری ہو سکتی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ورلڈ کپ کے شیڈول میں تاخیر کی وجہ پاکستان اور بھارت کے میچز کے تنازع کو قرار دیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق ماضی میں آئی سی سی ایونٹس کے شیڈول کا اعلان بہت پہلے کیا جاتا تھا، ایک سال پہلے اعلان کے باعث فینز کو پلاننگ کرنے میں آسانی ہوتی تھی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آئی سی سی ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہو گا تاہم اب بھی وینیوز میں تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ورلڈ کپ شیڈول کا اعلان 27 جون کو کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…