ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

شہری علاقوں میں 4سے6،دیہی علاقوں میں 8 سے 10گھنٹے لوڈ شیڈنگ ،گرمی کی شدت سے 2افرادجاں بحق

datetime 25  جون‬‮  2023 |

لاہور( این این آئی)شدید گرمی کی وجہ سے بجلی کی طلب اور رسد میں خلیج وسیع ہو گئی ، شارت فال 6ہزار598میگا واٹ تک پہنچنے کی وجہ سے شہری علاقوںمیں 4سے6جبکہ دیہی علاقوں میں8سے10گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے ،لاہور میں گرمی کی شدت کی وجہ سے2افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

پاورڈویژن کے حکام کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 20 ہزار 402 میگاواٹ ہے جبکہ طلب 27 ہزار میگاواٹ رہی ، بجلی کی کمی کی وجہ سے ترسیلی کمپنیوں کو کوٹے سے کم بجلی مل رہی ہے جس کی وجہ سے مختلف شہری علاقوں میں4سے6جبکہ دیہی علاقوں میں8سے10گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے ، سسٹم اوور لوڈ اور ٹرپنگ سے کچھ علاقوں میں کئی کئی گھنٹے مسلسل بجلی کی بندش کی شکایات ہیںجبکہ زیادہ لائن لاسز والے علاقوںمیں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ معمول سے زیادہ ہے ۔لیسکو کی بجلی کی طلب 5500 میگاواٹ سے تجاوز کر گئی ہے، لوڈ بڑھنے کے باعث ٹرانسفارمرز جلنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے جبکہ سٹاف کی کمی کے باعث شکایات کا بروقت ازالہ ممکن نہیں رہا۔لاہور کے علاقے مزنگ، کچا جیل روڈ، عامر ٹائون، ہربنس پورہ، شاہدرہ ٹائون، امامیہ کالونی کے مختلف علاقوں میں 24 گھنٹے تک بجلی بند رہی اورشدید گرمی اور حبس سے شہری نڈھال ہوگئے۔پاورڈویژن کے حکام مطابق پن بجلی کی پیداوار 6 ہزار200 میگاواٹ ، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس563 میگاواٹ ،نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار9 ہزار میگاواٹ ، ونڈ پاورپلانٹس سے بجلی کی پیداوار1 ہزار245 میگاواٹ ، سولر بجلی گھروں کی پیداوار 100 میگاواٹ ،بگاس سے 130 میگاواٹ اورنیوکلیئرپاور پلانٹس کی پیداوار3 ہزار1سو 64 میگاواٹ رہی ۔دوسری جانب شدید گرمی کی وجہ سے 2افراد جاں بحق ہو گئے ۔

ایدھی ترجمان کے مطابق مصری شاہ کے علاقہ میں 45 سالہ شخص گرمی کی شدت کے باعث گر گیا جسے بیہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا ۔چوہنگ ، ایل ڈی اے ایونیو کے قریب 55 سالہ شخص گرمی کی شدت سے جان کی بازی ہار گیا،متوفی کی شناخت ندیم لطیف کے نام سے ہوئی ۔پولیس کی ضروری کارروائی کے بعد ایدھی رضاکار وں نے لاشیں مردہ خانے منتقل کر دی گئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…