جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑ تک پہنچنے کا امکان

datetime 23  جون‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)ذیابیطس ٹائپ 2 ایک ایسا مرض ہے جس کے نتیجے میں متعدد طبی پیچیدگیوں بشمول امراض قلب، گردوں کے امراض اور دیگر کا خطرہ بڑھتا ہے۔اب ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2050 تک دنیا بھر میں ذیابیطس ٹائپ 2 کے شکار بالغ افراد کی تعداد میں دوگنا اضافہ ہو جائے گا۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ 2021 میں 52 کروڑ 90 لاکھ افراد ذیابیطس سے متاثر تھے اور 2050 تک یہ تعداد ایک ارب 30 کروڑ تک پہنچ جائے گی۔تحقیق کے مطابق آئندہ 30 برسوں میں کسی بھی ملک میں ذیابیطس کے پھیلنے کی شرح میں کمی کا امکان نظر نہیں آتا۔جرنل لانسیٹ میں شائع تحقیق میں دنیا بھر میں ذیابیطس کے تیزی سے پھلاؤ کو موٹاپے کی شرح میں تیزی سے اضافے کا نتیجہ قرار دیا۔ماہرین نے بتایا کہ ذیابیطس اس وقت چند بڑے طبی خطرات میں سے ایک ہے اور آئندہ 3 دہائیوں کے دوران دنیا کے ہر ملک میں یہ مرض بہت تیزی سے ہر عمر کے افراد میں پھیلے گا۔ایک تخمینے کے مطابق 2050 میں دنیا کی آبادی 9 ارب 80 کروڑ تک پہنچ جائے گی، جس کا مطلب یہ ہے کہ ہر 8 میں سے ایک فرد ذیابیطس کا مریض ہوگا۔محققین نے بتایا کہ ذیابیطس ٹائپ 2 کے مرض سے بچنا ممکن ہے اور اگر بیماری کی جلد تشخیص ہو جائے تو کچھ کیسز میں اسے ریورس بھی کیا جا سکتا ہے، مگر تمام شواہد سے عندیہ ملتا ہے کہ ذیابیطس کے پھیلاؤ کی رفتار بڑھ رہی ہے، جس کی بنیادی وجہ موٹاپا ہے۔ذیابیطس کا مرض اب 40 سال سے کم عمر افراد میں بھی تیزی سے عام ہو رہا ہے۔

خیال رہے کہ ذیابیطس ٹائپ 2 ایسی بیماری ہے جس کے دوران لبلبہ مناسب مقدار میں انسولین نہیں بناتا یا انسولین کو درست طریقے سے استعمال نہیں کر پاتا۔اس کے نتیجے میں بلڈ شوگر کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوتا ہے جس سے وقت گزرنے کے ساتھ اعضا کو نقصان پہنچتا ہے۔اگر بلڈ شوگر کی سطح کو کنٹرول نہ کیا جائے تو امراض قلب، بینائی سے محرومی، اعصاب اور اعضا کو نقصان پہنچنے سمیت دیگر پیچیدگیوں کا خطرہ بڑھتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…