جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ہوتے ہوئے کوئی واٹس ایپ پر کمیشن نہیں بنے گا،جاوید لطیف

datetime 22  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا ہے کہ نوازشریف انتخابی مہم کیلئے نہیں انتخابی تحریک کیلئے آرہے ہیں، اس مرتبہ الیکشن میں سندھ میں بھی مسلم لیگ (ن )کامیاب ہوگی،نوازشریف ہی ملک کو بھنور سے نکالیں گے،نوازشریف کی قیادت میں وہ پاکستان ملے گا جہاں مہنگائی نہیں ہوگی،سی پیک لانے والے نوازشریف کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا،ووٹ کی عزت صرف ووٹ ڈالنا نہیں نتائج تسلیم کرنا ووٹ کی عزت ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ہوتے ہوئے کوئی واٹس ایپ پر کمیشن نہیں بنے گا،نو مئی کے بعد ہم دنیا کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے۔جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان کے مسائل اتنے گھمبیر ہو چکے ہیں کہ ہر ایک کو اس پر توجہ دینا ہوگی۔ میاں جاوید لطیف نے کہاکہ جو ایک مصنوعی ڈھانچہ تشکیل دیا گیا تھا وہ منہ کہ بل کے گرا ہے۔ انہوںنے کہاکہ اگر نو مئی کا واقعہ نہ ہوتا تو پاکستان کو شاید اس سے بھی بڑا سانحہ کا سامنا کرنا پڑسکتا تھا۔ انہوںنے کہاکہ نو مئی کے بعد ہم دنیا کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے۔ میاں جاوید لطیف نے کہاکہ عمران پروجیکٹ اور جہاں جہاں سے اسے سہولت دی گئی اس پردہ اٹھانا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ نوجوانوں کے ذہنوں میں وہ باتیں رہ گئیں جو اداروں کے مخالف سکھائی گئیں تو پاکستان کیلئے نقصان دہ ہونگی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ روزسنتا ہوں کہ کوئی بڑی پریس کانفرنس ہونے جا رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پریس کانفرنس کر کے کوئی رہا ہو جاتا ہے تو کوئی کسی جماعت میں شامل ہوجاتا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ مجھے نہیں پاکستان کو ہرایا گیا،اگر مجھے ہرایا گیا ہوتا تو آج پاکستان کا نوجوان نواز شریف کی واپسی کا انتظار نہ کر رہا ہوتا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ نواز شریف کے دور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ لوڈشیڈنگ بیس بیس گھنٹے نہیں ہوتی تھی،مہنگائی نہ ہونے کے برابر،ملک ترقی کی راہ پر گامزن تھا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ نواز شریف مہنگائی چار فیصد پر لایا جو اب 37 فیصد پر ہے،نواز شریف نے کراچی کو امن کا شہر بنایا۔

نواز شریف سی پیک کا منصوبہ لایا جو کہ گیم چینجر تھا،پھر اس منصوبے اور اسے لانے والے کو سازش کے زریعے روکا گیا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ نواز شریف سے ہی قوم کو امید ہے کہ وہ آئے گا تو خوشحالی لائے گا۔ میاں جاوید لطیف نے کہاکہ نواز شریف انتخابی نہیں ایک تحریک کیلئے واپس آرہے ہیں،تحریک میں ووٹ کے تقدس عزت اور نظام کی بہتری ہوگی۔ وفاقی و زیر نے کہاکہ نواز شریف کی جدوجہد کے باعث ایک ادارہ اے پولیٹیکل رول ادا کرنے کا اعلان کرتا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے جو عدالتی نظام کے بارے میں کہا وہ سچ ثابت ہوا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے رجسٹرار سپریم کورٹ کے بارے جو کہا سب کے سامنے ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ گزشتہ روز قاضی فائز عیسیٰ کے نوٹیفکیشن سے مستقبل عیاں ہوگیا،قاضی فائز عیسیٰ کے ہوتے ہوئے وٹس ایپ پر کمیشن نہیں بنیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ ہمیں توقع ہے کہ ہماری عدلیہ کا کھویا ہوا مقام واپس آئے گا۔ انہوںنے کہاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ پنجاب وفاقی اور سندھ بھی میں بھی حکومت بنائیں گے۔ میاں جاوید لطیف نے کہاکہ دو صوبوں میں ہم اتحادی اور دو میں اکیلے حکومت بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ نو مئی کو جو ہوا اس پر تمام شراکت داروں کو واضح واضح بتانا چاہیے،جنہوں نے عمران پراجیکٹ لایا وہ اگر نوجوانوں کو بتائیں تو زیادہ بہتر ہوگا۔

میاں جاوید لطیف نے کہاکہ یاسمین راشد کیا نو مئی کے واقعات میں شامل نہیں تھیں،ایک شخص ایک سال سے نوجوان کا ریاستی اداروں کے خلاف ذہن بنا رہا تھا۔ انہوںنے کہاکہ علی وزیر کو تو اس سے گھر سے اٹھا لیا جاتا ہے،سوال یہ ہے کہ اس شخص کو ایک ڈیڈھ ماہ سے کیوں نہیں پکڑا جا رہا،سوال تو عدلیہ میں بیٹھے قاضی صاحبان سے ہونگے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ کیسے ایک شخص کو وی آئی پی گاڈیوں میں لا کر ضمانتیں دی گئیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ریاست دھرتی ماں ہے ریاست کو خطرہ ہوگا تو بات کرنی پڑیگی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…