پیر‬‮ ، 31 اگست‬‮ 2026 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورۂ سری لنکا کے شیڈول کا اعلان

datetime 20  جون‬‮  2023 |

لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز گال اور کولمبو میں کھیلی جائے گی۔پہلا ٹیسٹ گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 16 سے 20 جولائی تک کھیلا جائے گا جبکہ کولمبو کا سنہالیز اسپورٹس کلب 24 سے 28 جولائی تک دوسرے ٹیسٹ میچ کی میزبانی کرے گا۔

گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان ٹیم نے گزشتہ سال 342 رنز کا ہدف عبور کر کے 4 وکٹوں سے ٹیسٹ میچ جیتا تھا، یہ اس گراؤنڈ پر سب سے بڑا ہدف عبور کر کے ٹیسٹ جیتنے کا ریکارڈ ہے۔پاکستان ٹیم نے سنہالیز اسپورٹس کلب میں آخری مرتبہ 2014ئ میں ٹیسٹ میچ کھیلا تھا، اس میدان میں پاکستانی ٹیم 6 ٹیسٹ میچ کھیل چکی ہے جن میں سے ایک جیتا ہے اور ایک میں اسے شکست ہوئی ہے جبکہ 4 ٹیسٹ ڈرا ہوئے ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم 9 جولائی کو کولمبو پہنچے گی اور ٹیسٹ سیریز سے قبل 11 اور 12 جولائی کو 2 روزہ وارم اپ میچ بھی کھیلے گی۔یہ پاکستانی ٹیم کی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ25ـ2023 کی پہلی سیریز ہے۔پاکستان ٹیم نے آخری مرتبہ گزشتہ سال جولائی میں سری لنکا کا دورہ کیا تھا جہاں کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز ایک ایک سے برابر رہی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)


ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…