پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ایک بار پھر چارٹر آف اکانومی کی پیشکش کردی

datetime 19  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحق ڈار نے ایک بار پھر چارٹر آف اکانومی کی پیشکش کرتے ہوئے کہاہے کہ نہیں پتہ کب تک حکومت اور کب اپوزیشن میں ہوں گے،بجٹ کے بعد چارٹر آف اکانومی کیلئے کوشش کرینگے ،سندھ میں سیلاب سے تیس بلین ڈالر کے نقصانات ہوئے

سولہ میں سے گیارہ ارب سند ھ میں خرچ کئے جائینگے ۔ قومی اسمبلی میںاظہار خیال کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ہر مرتبہ بجٹ پیش کرتے ہوئے کوشش کی کہ چارٹر آف اکانومی بنالیں۔ انہوںنے کہاکہ ایٹمی دھماکے کئے تو ہم پر بدترین پابندیاں لگادی گئیں،بجٹ کے حوالے سے اتحادیوں کے جو خدشات ہیں اس پر میٹنگ بلائی ہے۔انہوںنے کہاکہ سندھ میں سیلاب کے حوالے ریلیف کا کام ہوچکا ہے ،جہاں تک بحالی کے کام کی بات ہے اس پر ایک رپورٹ بنائی گئی تھی ،رپورٹ کے مطابق 30 بلین ڈالر کے نقصانات ہوئے ۔ انہوںنے کہاکہ جمعے کو وزیر اعلیٰ سندھ اور پیپلز پارٹی کے وفد سے ملاقات ہوئی ،ہم روڈ میپ بناچکے ہیں اب دوبارہ میٹنگ ہورہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ 16 میں سے گیارہ ارب سندھ میں خرچ کیے جائیں گے ،یہ اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے ،یہ حل ہو جائے گا ۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے چارٹر آف اکانومی بنانے کی کوشش کی ،بجٹ کے بعد چارٹر آف اکانومی کیلئے ہم کوشش کرینگے۔ انہوںنے کہاکہ چارٹر آف اکانومی بالکل ہونی چاہیے، چارٹر آف ڈیموکریسی بھی میں نے اور رضا ربانی نے معاملہ آگے بڑھایا ۔انہوںنے کہاکہ چار سال ہم نے اس معاملے پر بہت کام کیا، اس کے بعد میثاق جمہوریت ہوا ۔ انہوںنے کہاکہ بحران سے نکلنے کیلئے ضروری ہے کہ چارٹر آف اکانومی کیا جائے ۔ انہوںنے کہاکہ 98ء میں ایٹمی دھماکوں کے بعد بھی ہم نے معاشی بحران کا سامنا کیا تھا ،ہمیں اس معاملے پر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے البتہ جو نئی حکومت آئے گی وہ اسے مزید آگے بڑھائے گی۔



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…