لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور میں بارش کے باعث خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے ایک خاتون جاں بحق جب بچوں سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ لاہور کے علاقے سبزہ زار میں پیش آیا جہاں ایک محنت کش کا خستہ حال مکان کی چھت بارش کے باعث گر گئی جس سے خاتون خانہ ملبے کے بوجھ تلے دب کر جاں بحق ہو گئیں جب کہ گھر کے سربراہ اور بچوں سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے