اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

سپر یم کورٹ کا کوئی فیصلہ ٹکڑوں میں سر کو لیٹ نہ کیا جائے،وزیر اعظم کی ہدایت

datetime 22  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کی جانب سے سپریم کورٹ کے سول سرونٹس کے بارے میں 12 جون 2013 کے جاری کردہ مکمل فیصلے کی بجا ئے اس کے مخصو ص حصوں پر عمل کیلئے میمورنڈم کے اجرا ءکا سخت نو ٹس لیتے ہوئے یہ پریکٹس بند کر نے کی ہدا یت کی ہے۔وزیر اعظم نے واضح طور پر ہدایت کی ہے کہ آئین کے آ ر ٹیکل 189 اور 190 کے تحت سپر یم کورٹ کے ہر فیصلہ پر عمل در آمد ایگزیکٹو (انتظا میہ ) کیلئے لازمی ہےلھذ ا آئندہ کوئی فیصلہ ٹکڑوں یا حصوں میں سر کو لیٹ نہ کیا جائے۔جنگ رپورٹر رانا غلام قادرکے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈ ویڑن نے اس تنا ظر میں 31 جنوری 2014 اور 25 فروری 2014کو جاری کئے گئے آفس میمو رنڈم واپس لے لئے ہیں۔اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے تمام وزارتوں اور ڈویڑن کے سیکر ٹریوں کو نیا آفس میمورنڈم بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے ہر فیصلے پر عمل کیا جائے۔اس میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے 12 جون 2013 کوسندھ حکومت کےبعض قوانین کو آئین کے منا فی قرار دیا تھاجن کے ذریعے بعض سر کاری افسروں کی شمولیت (absorption)اور آﺅٹ آف ٹرن پرو موشن کو پچھلی تاریخ سے سنیارٹی کےاقدامات کی توثیق کی گئی تھی۔



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…