اسلام آباد/لاہور/ملتان(نیوز ڈیسک)اسلام آباد،لاہور، ملتان، فیصل آباد اوردیامر میں صبح سویرے موسلا دھار بارش، موسم خوشگوار ہو گیا، بارش کا سلسلہ سارادن چلتا رہے گا۔محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج مزید بارش کا امکان ہے جبکہ کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں گرمی کو بریک لگ جائیگا۔ آج لاہور میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش سے موسم تو خوشگوار ہو گیا،لیکن نشیبی علاقے زیر آب گئے۔لاہور شہر اور اس کے گرد و نواح میں رات گئے وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش سے گرمی میں کمی اور موسم خوشگوار ہوگیا۔ تاہم بارش کے باعث شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے جن میں لکشمی چوک ، ڈیوس روڈ ، دھرم پورہ ، وسن پورہ ، اور دیگر علاقے شامل ہیں۔ادھربارش کے باعث صحافی کالونی ، تاج پورہ ، میڈیکل کالونی میں تاحال بجلی غائب ہے جس کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بادل چھائے رہنے اور وقفے وقفے سے بارش ہونے کا امکان ہے۔پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش نے ہر طرف جل تھل کردیا ہے ، موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آ ب آگئے ہیں جبکہ ملک کے بالائی علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے ، ملتان اور گر د و نواح میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔فیصل آباد میں بھی آج صبح سے وقفے وقفے سے مو سلا دھار بارش جاری ہے ، جس سے شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے، شور کوٹ ، بھوانا ، گڑھ مہاراجا میں با ر ش کی وجہ سے گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا اور مو سم ئی خو شگوار ہوگیا۔ چیچہ وطنی شہر اور اس کے گرد و نواح میں بھی شدید بارش سے ہورہی ہے جس سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔ ا±دھر گلگت۔بلتستان کے ضلع استور ، دیامر میں بارش سے فضا میں خنکی بڑھ گئی ہے۔