لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مشتبہ افراد کے خلاف آپریشن کرکے 23 افراد کو حراست میں لے لیا۔ ستوکتلہ کے علاقے میں کیے جانے والے آپریشن میں پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مشتبہ افراد کی چیکنگ کیلئے گھرگھر تلاشی لی اورشناختی کوائف پیش نہ کرسکنے والے 13افراد کو حراست میں لے لیا۔گوجرانوالہ میں بھی آپریشن کے دوران 17 افرادکوگرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق امن وامان کی موجودہ صورت حال کےپیش نظر یہ سرچ آپریشن معمول کے مطابق کیاگیا ۔