کراچی(نیوزڈیسک)را کے مبینہ ایجنٹ ندیم عرف نکل کا اعترافی بیان جیونیوز نے حاصل کرلیا ہے۔ ملزم نے دہلی کے مضافات میں را کے کیمپ میں تربیت لینے کا اعتراف کیا ہے۔ندیم عرف نکل کا کہنا ہے کہ اسے تربیت کے دوران سکسینا نام کے ٹرینر نے بم بنانا سکھایا، را کا ایک اور ٹرینر اودھے اسلحے کی ٹریننگ دیتا تھا۔ تربیت کے دوران بم کا سرکٹ بنانا اور بارود اور ڈیٹونیٹر کو ملانا سکھایا گیا۔ اس کے علاوہ تمام بندوقوں کو کھولنا، بند کرنا اور ٹارگٹ ہٹ کرنا بھی سکھایا گیا