جمعہ‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2026 

جنرل (ر) فیض حمید زیر حراست نہیں، ذرائع کا دعویٰ

datetime 15  جون‬‮  2023 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید زیر حراست نہیں ہیں۔ جنگ اخبار میں انصار عباسی کی خبر کے مطابق بدھ کے روز سوشل میڈیا کی کچھ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی کو ان کے آبائی شہر چکوال کی رہائش گاہ میں نظر بند کر دیا گیا ہے اور 9؍ مئی کے حملوں کے حوالے سے ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

سوشل میڈیا رپورٹس کی سچائی کا پتہ لگانے کیلئے تین مختلف ذرائع سے رابطہ کیا۔ تینوں نے ان اطلاعات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جنرل فیض کو گرفتار نہیں کیا گیا تھا۔ ان میں سے ایک ذریعے کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس کی گزشتہ دنوں میں جنرل (ر) فیض حمید سے ملاقات بھی ہوئی ہے۔

اس نمائندے نے سابق آئی ایس آئی چیف سے ان کے موبائل نمبر پر بھی رابطے کی کوشش کی لیکن نمبر بند تھا۔ جنرل فیض حمید میڈیا اور سیاست دونوں میں بحث کا مرکز بنے ہوئے ہیں کیونکہ آئی ایس آئی میں بطور ڈی جی سی اور اس کے بعد ڈی جی کے طور پر ان کا دور تنازعات سے گھرا ہوا تھا۔

یہ تنازعات ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ان کا پیچھا کر رہے ہیں۔ سیاسی میدان اور میڈیا میں کئی لوگوں کا الزام ہے کہ عمران خان کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد سے فیض حمید ان کے قریبی ساتھیوں میں سے ایک رہے ہیں۔ کچھ کا الزام ہے کہ جنرل فیض حالیہ مہینوں میں بھی عمران خان کو مشورہ دیتے رہے ہیں۔

9 مئی کے حملوں کے پیچھے فیض عمران کے تعلق کے بارے میں بھی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ تاہم یہ رپورٹس غیر مصدقہ ہیں۔ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا کیس بھی تھا جو موجودہ نیب چیئرمین کے تقرر سے قبل نیب کو بھیجا گیا تھا۔ تاہم، بیورو نے ریفرنس واپس کر دیا۔

رواں سال مارچ میں خبر دی تھی کہ نیب راولپنڈی کے دفتر کو سابق ڈی جی آئی ایس آئی کے خلاف انکوائری شروع کرنے کیلئے ایک فائل موصول ہوئی تھی جس میں جنرل فیض کے انکم ٹیکس ریکارڈ کی مکمل تفصیلات اور چکوال کے کچھ نامعلوم مقامی افراد کے دستخط کے ساتھ دو صفحات پر مشتمل ایک شکایت درج کرائی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈی جی نیب راولپنڈی نے فائل پر غور کیا اور اپنے اس وقت کے چیئرمین سے مشاورت کے بعد کیس کو اس ہدایت کے ساتھ واپس کردیا کہ متعلقہ حکام کی جانب سے بیورو کو باضابطہ درخواست کی جائے۔

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے بھی چند ماہ قبل کہا تھا کہ جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف انکوائری ہو رہی ہے اور اس بارے میں جو بھی پیش رفت ہوئی وہ میڈیا سے شیئر کی جائے گی۔ وزیر داخلہ نے یہ نہیں بتایا کہ جنرل فیض کے خلاف کون سا ادارہ تحقیقات کر رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی نہیں بتایا کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی کے خلاف کس بارے میں تحقیقات ہو رہی ہیں۔ تاہم رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جنرل فیض کا کورٹ مارشل صرف ادارہ ہی کرا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملٹری ٹرائل جی ایچ کیو کراتا ہے وزارت داخلہ نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…