لاہور ( این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ 9مئی کے اصل مجرم وہ ہیں جو پریس کانفرنس کر کے دودھ کے دھلے بن رہے ہیں،سیاسی جماعتیں احتجاج کے لئے وزیر اعلی ہائوس،گورنر ہائوس یا اسمبلی کا رخ کرتی ہیں، یہ کبھی لوئر کورٹس کبھی فوجی تنصیبات پر حملے کرتے پیں،مطالبہ کرتا ہوں کہ آلہ کار بننے والوں کی معافی ہونی چاہیے اور ورغلانے والوں کو سزا ملی چاہیے۔
وہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے ثانیہ کامران اور پی پی 96سے مہر شاہد جبہ،مہر دلاور جبہ سمیت 3افراد کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چودھری اسلم گل، میاں ایوب،ذیشان شامی،احسن رضوی اور عائشہ غوری بھی موجود تھے۔سید حسن مرتضی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا پنجاب میں پھر سے بھر پور ریوئیول ہو رہا ہے،جون کا مہینہ پیپلز پارٹی کے لئے بہت بہتر ثابت ہو گا۔ہم الیکٹیلبز کی بھیڑ نہیں چاہتے۔ جماعتوں پر اچھے برے وقت آتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گراس روٹ سے آنے والے کارکنوں کو پارٹی میں اکھٹا کر رہے ہیں،جو سمجھتے ہیں کہ آئندہ پچاس برس کی سیاست میں بلاول بھٹو زرداری سنگل چوائس ہیں۔آج پی ٹی آئی کی سابق ایم پی سے ثانیہ کامران کو پیپلز پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔پیپلز پارٹی عزت،محبت اور اخلاق دینے والی جماعت ہے،خواتین کو بہت احترام کرتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں حسن مرتضیٰ نے کہا کہ مریم بی بی بہت بڑی لیڈر ہیں، بلاول بھٹو اور آصف زرداری کے علاہ کسی کے پاس وژن نہیں۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چودھری اسلم گل نے کہا کہ ثانیہ کامران کا بطور صدر پی پی لاہور خیر مقدم کرتا ہوں،پیپلز پارٹی نے عوام کو بولنے اور ووٹ دینے کا حق دیا،پیپلز پارٹی میں شامل ہونے یوالی پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے ثانیہ کامران نے کہا کہ ریڈ لائن صرف پاکستان ہے،لیڈر ریڈ لائن نہیں ہوتا۔پیپلز پارٹی اور حسن مرتضی کی مشکور ہوں
موجودہ حالات میں آصف زرداری ملک بچا سکتے ہیں۔یوتھ کو بلاول بھٹو آگے لے جا سکتے ہیں،اپنی صلاحیتوں کے ذریعے خود کو ثابت کروں گی ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 15سال کی جدوجہد شامل ہے۔کبھی مفاد کی سیاست نہیں کی
ہمیشہ پارلیمانی سیاست کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے سیاسی حالات میں کوئی آرام کرنے کا کہے تو اسے سیاست چھوڑ دینی چاہیے۔اپنی غلطی پر ملک اور پاک فوج سے معافی مانگیں۔غلطی ماننے سے کوئی فرد مائنس یا جماعت ختم نہیں ہو جاتی۔میں9مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہوں اوراس میں شامل افراد کو شامل تفتیش ہونا چاہیے۔