بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

عمران خان ہر سیاسی جماعت سے بات کرنا چاہتے ہیں، شعیب شاہین

datetime 14  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن شعیب شاہین نے کہا ہے کہ معاشی ایمرجنسی لگانے کیلئے صدر پاکستان کا مطمئن ہونا بہت ضروری ہے، چیئرمین پی ٹی آئی ہر سیاسی جماعت سے بات کرناچاہتے ہیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیرداخلہ نے خلاف قانون جے آئی ٹی رپورٹ پریس کانفرنس میں جاری کردی، اس کا مطلب ہے جے آئی ٹی کی مانیٹرنگ رانا ثناء اللہ کررہے ہیں وہ اپنی مرضی کی فائنڈنگز لاسکتے ہیں، یہ جے آئی ٹی قاتلانہ حملے کی نہیں نو مئی کے واقعات میں عمران خان کے ملوث ہونے کی تحقیقات کررہی ہے، عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کی رپورٹ تو غائب کردی گئی ہے۔ شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ آئین کے مطابق الیکشن ملتوی کرنے کی گنجائش نہیں ہے، معاشی ایمرجنسی لگانے کیلئے صدر پاکستان کا مطمئن ہونا بہت ضروری ہے، سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن 90دن میں نہیں ہوسکے، اگست میں پنجاب اور کے پی کی طرح وفاق میں بھی نگراں سیٹ اپ لایا جاسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…