پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان سے تعلقات،سعودی سفیر نے پاکستانیوں کے دل جیت لئے

datetime 21  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان سے تعلقات،سعودی سفیر نے پاکستانیوں کے دل جیت لئے،پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر عبداللہ بن مرزوق الزہرانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے سعودی عرب اپنی تاجر برادری کی حوصلہ افزائی کررہا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں جنہیں لفظوں میں بیان کرنا ممکن نہیں۔ سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر جاری کئے گئے پیغام میں سعودی سفیر عبداللہ بن مرزوق الزہرانی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں جنہیں لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔ سعودی عرب کا قومی دن (کل) بدھ کو منایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے اقتصادی پہلو کثیر جہتی ہیں۔سعودی عرب اپنی تاجر برادری کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے حوصلہ افزائی کررہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ثقافتی تعلقات ہمیشہ سے مضبوط رہے ہیں۔ جبکہ اسلام ان تعلقات کی جہتوں میں سے ایک جہت رہا ہے۔ عبداللہ الزہرانی نے یمن کی صورتحال پر سعودی عرب کے موقف کی حمایت کرنے پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے دہشت گرد عناصر کو شکست دینے کیلئے پاکستان کی کوششوں کوبھی سراہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…