ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ن کے رہنماءخواجہ حسان کی فتح کاذمہ دارکون؟

datetime 21  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کی تحقیقاتی کمیٹی نے بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے خواجہ احمد حسان کے بلا مقابلہ منتخب ہونے کا ذمہ دار پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید اور شفقت محمود کو ٹھہرایا دیا ، دونوں رہنماﺅں نے اپنے اپنے بیان ریکارڈ کروا دیئے ، رپورٹ پارتی چیئرمین عمران خان کو بھجوادی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق ایتھکس کمیٹی کی جانب سے مرتب کی جانے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شفقت محمود اور میاں محمود الرشید نے اپنے بیانات ریکارڈ کردیئے ہیں۔بیان ریکارڈ کرتے ہوئے شفقت محمود نے موقف اختیار کیا ہے کہ جس وقت کاغذات نامزدگی جمع ہو رہے تھے،تو وہ انتہائی مصروف تھے اور انہوں نے حلقے کا معاملہ اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید پر چھوڑا تھاجبکہ اپوزیشن لیڈر نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ جن لوگوں کو ٹکٹ جاری کیے گئے تھے وہ پارٹی کے پرانے کارکن تھے۔ البتہ متبادل امیدوار کھڑا نہ کرنا غلطی ہے۔ایتھکس کمیٹی نے انتخابی تقاضے پورے نہ کرنے پر دونوں رہنماﺅں کو غفلت اور غیر ذمہ داری کا مرتکب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دستبردار ہونے والے امیدواروں کا تعلق شفقت محمود اور محمودالرشید کے حلقوں سے تھا۔ ایھتکس کمیٹی نے انضباطی کاروائی کے لیے رپورٹ عمران خان کو بھجوا دی ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…