کراچی (نیوزڈیسک) سندھ اسمبلی کے رکن اورپیپلزپارٹی کے رہنماءعلی نوازشاہ کورہاکردیاگیا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما ءعلی نوازشاہ کوسینٹرل جیل سے رہاکیاگیا۔علی نوازشاہ کے ساتھ خادم حسین اورامتیازشاہ کوبھی رہاکردیاگیاہے ۔سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے رکن سندھ اسمبلی علی نواز شاہ ، امتیاز شاہ اور خادم علی شاہ کی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت کی۔عدالت نے طرفین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعدرکن سندھ اسمبلی علی نواز شاہ ، امتیاز شاہ اور خادم علی شاہ کی ضمنات منظور کر لی اور پانچ پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔عدالت عالیہ نے نیب کورٹ کا فیصلہ بھی معطل کر دیا ، نیب کورٹ نے علی نواز شاہ کو 5سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔