اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں آنے والے دنوں میں مزید بجلی کی لوڈ شیڈنگ طویل ہوگی کیونکہ 100ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی لانے والا بحری جہاز ٹرمینل ون پر سمندری طوفان کی وجہ سے برتھ پر نہیں لگ سکتا ۔
اگر صورتحال خراب ہوتی ہے تو گیس سپلائی کی ایمرجنسی کا شدید خدشہ ہے۔ جنگ اخبار میں خالد مصطفی کی خبر کے مطابق وزارت توانائی کے ایک سینیئر افسر کا کہنا تھا کہ ایسی صورتحال میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دورانیہ کئی گنا بڑھ جائے گا۔ افسر کا کہنا تھا کہ اس وقت 6 ہزار میگاواٹ بجلی کا شارٹ فال ہے کیونکہ اس وقت 600 سے 690 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی ہےایل این جی کی کمی کی وجہ یہ ہے کہ ایل این جی کارگوکے ملک میں آنے میں تاخیر ہوئی ہے۔ پہلے سے ایل این جی کی کمی کے علاوہ سمندری طوفان نے مزید صورتحال میں پیچیدگی پیدا کردی ہے جس کےنتیجہ میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ ہو گی۔ اس وقت لائن پیک میں 5000 ایم ایم سی ایف ڈی موجود ہے جو دون کے استعمال کیلئے کافی نہیں۔