لاہو(نیوزڈیسک) مشیر صحت پنجاب سلمان رفیق پر پیرا میڈیکل اسٹاف نے انڈوں کی بارش کردی۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق مشیر صحت پنجاب سلمان رفیق شیخ زید اسپتال کے لیور ٹرانسپلانٹ کی تقریب میں شرکت کے لئے آئے تھے کہ اپنے سروس اسٹرکچر کے لئے احتجاج کرنے والے پیرا میڈیکل اسٹاف نے ان پر انڈوں کی بارش کردی۔سیکیورٹی گارڈز اور اسپتال عملہ مشیر صحت کے گرد حصار بنا کر انہیں ہزیمت سے بچانے کے لئے لفٹ میں لئے گئے تو مظاہرین نے لفٹ کے دروازے پر بھی انڈے برسائے۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ سروس اسٹرکچر ان کا قانونی حق ہے اور وہ یہ حق لے کر رہیں گے۔واضح رہے کہ مشیر صحت پنجاب سلمان رفیق کا شمار وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے اور گزشتہ دور میں بھی وزیراعلیٰ کے مشیر صحت تھے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں