اتوار‬‮ ، 05 اپریل‬‮ 2026 

ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ ہارنے پر سچن ٹنڈولکر کی بھارتی ٹیم پر تنقید

datetime 12  جون‬‮  2023 |

نئی دہلی( این این آئی) سابق بھارتی اسٹار بیٹر سچن ٹنڈولکر نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ ہارنے پر بھارتی ٹیم پر تنقید کی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں سچن ٹنڈولکر نے سینئر آف اسپنر روی چندرن ایشون کو ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل کے لیے پلیئنگ الیون سے باہر کرنے پر حیرانی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایشون دنیا کے نمبر ون ٹیسٹ بولر ہیں اور ان جیسے اسپنرز کو سازگار حالات کی ضرورت نہیں ہوتی ہے، آسٹریلیا کے پاس 5 بائیں ہاتھ کے بیٹرز تھے۔سچن ٹنڈولکر کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم کو پہلی اننگز میں اچھی بیٹنگ کرنی چاہیے تھی جو وہ نہیں کر سکی۔سابق بھارتی کھلاڑی نے اپنے ٹوئٹ میں آسٹریلوی ٹیم کو ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ جیتنے پر مبارک باد بھی دی۔واضح رہے کہ لندن کے اوول کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے فائنل مقابلے میں آسٹریلوی ٹیم نے بھارت کو 209رنز سے شکست دے کر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ جیت لی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…