جمعرات‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2026 

30 ہزار فٹ بلندی پر پاکستانی جوڑے کی شادی کی 30 ویں سالگرہ،انتہائی دلچسپ تفصیلات

datetime 12  جون‬‮  2023 |

اسکردو (این این آئی)پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی اسکردو سے کراچی آنے والی پرواز میں 30 ہزار فٹ کی بلندی پر شادی کی 30 ویں سالگرہ کی منفرد تقریب ہوئی۔پی آئی اے ذرائع کے مطابق، اسکردو ایئر پورٹ پر کراچی آنے والی پرواز پی کے 456 کے مسافر عبد الرافع بدر نے طیارے کے پائلٹ کیپٹن خالد خان سے درخواست کی کہ آج ان کی شادی کی 30 ویں سال گرہ ہے، اس لیے جب طیارہ 30 ہزار فٹ کی بلندی پر ہو تو اس وقت اعلان کیا جائے۔

اس درخواست پر پرواز جب 30 ہزار فٹ کی بلندی پر پہنچا تو پی آئی اے کے ایئر بس اے 320 طیارے کے کیپٹن خالد خان نے کراچی کے شہری عبدالرافع اور شائستہ صدیقی کو ان کی شادی کی تیسویں سالگرہ کی مبارک باد دی۔ اس موقع پر کیپٹن خالد خان نے چیری اور فضائی عملہ نے کیک کا تحفہ دیا۔فضائی عملہ نے عبدالرافع کی جانب سے دیا گیا ایک قیمتی سرپرائز گفٹ بھی ان کی اہلیہ شائستہ صدیقی کو پیش کیا۔ پرواز میں موجود ایک میوزیکل گروپ نے گیت گا کر عبدالرافع اور شائستہ صدیقی کی شادی کی 30 ویں سالگرہ کو یادگار بنا دیا۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…