پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

بینظیرقتل کیس‘ کمپیوٹرز اور دستاویزات عدالت میں پیش

datetime 21  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) بے نظیر بھٹو قتل کیس کے مدعی اور گواہ پولیس افسر کاشف ریاض نے کیس کی تفتیش کے لئے 8 برس قبل قبضے میں لئے گئے کمپیوٹرز اور دستاویزات عدالت میں پیش کردیئے۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک کے جج رائے محمد ایوب مارتھ نے اڈیالہ جیل میں بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت کی۔ اس موقع سابق سی پی او سید سعود عزیز،سابق ایس پی راول ٹاو¿ن خرم شہزاد اور 5 گرفتار ملزمان کے وکلا عدالت کے روبر پیش ہوئے۔ استغاثہ کے گواہ اور مدعی تھانہ سٹی کے ایس ایچ او کاشف ریاض نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا اور فریقین کے وکلا نے ان کے بیان پر جزوی جرح مکمل کرلی۔ اس موقع پرانہوں نے آٹھ سال قبل قبضے میں لئے گئے کمپیوٹرز، دستاویزات سمیت دیگر شواہد عدالت میں پیش کیے۔مارک سیگل کا بیان ریکارڈ کرنے سے متعلق استفسار پر ایف آئی اے کے پراسکیورٹر چوہدری اظہر نے بتایا کہ یکم اکتوبر کو ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرنے کے لیے شیڈول طے کیا گیا ہے، اس حوالے سے راولپنڈی کمشنر آفس میں انتظامات کیے جارہے ہیں۔فاضل جج نے عدالتی عملے کو حکم دیا کہ کمشنرراولپنڈی کویاد دہانی کے طورپرمراسلہ بھجوایا جائے کہ یکم اکتوبر کے ویڈیو لنک کے حوالے سے تمام تیاریوں کو اسی ماہ کی آخری ہفتے تک مکمل کیا جائے۔ فاضل جج نے استغاثہ سے مال مقدمہ کے بارے میں استفسار کیا تو تفتیشی ٹیم نے بتایا کہ مال مقدمہ مکمل نہیں لایا جاسکا جس پر فاضل جج نے سماعت28ستمبر تک ملتوی کر دی



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…