جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

امارات، سعودیہ، قطر، بحرین کی اہم شخصیات کی درآمدات پر کسٹم چھوٹ کا اعلان

datetime 12  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے متحدہ عرب امارات، سعودی عرب ، قطراور بحرین کی حکمران اور اہم شخصیات کی درآمدات پر کسٹم ڈیوٹی میں چھوٹ دینے کا اعلان کیا ہے اور آئندہ مالی سال کے فنانس بل میں متحدہ عرب امارات ، سعودی عرب ، قطر اور بحرین کی معزز شخصیات کی درآمدی اشیاجن میں گھریلو استعمال کی اشیا، گاڑیاں ، ذاتی سامان اور عطیہ میں دی جانیوالی اشیا پر کسٹم ڈیوٹی میں چھوٹ دینے کی تجویز پیش کی ہے۔

جنگ اخبار میں تنویر ہاشمی کی خبر کے مطابق  ان اہم شخصیات میں متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابو ظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زید النیان ، یواے ای کے نائب وزیراعظم شیخ منصور بن زید النیان ، ابوظہبی کے ولی عہدشیخ خالد بن محمد بن زید النیان، ابو ظہبی کے نائب حکمران شیخ حظیِٰ بن زید النیان ، شیخ تانون بن زید النیان، شیخ سروربن محمد النیان ، شیخ محمد بن خالد النیان ، شیخ نایان بن مبارک النیان ، شیخ سلطان بن حمدان بن محمد النیان ، شیخ تانون بن محمدالنیان ، شیخ راشد بن خلیفہ بن سعید المخطوم ، شیخ سعید بن زید بن سلطان النیان ، شیخ حمدان بن زید النیان ، شیخ محمد بن راشد المخطوم ، شیخ حمدان بن محمد بن راشد المخطوم ، میجر جنرل شیخ احمد بن راشد المخطوم ،میجرجنرل شیخ نایان بن زیدالنیان ، شیخ فاطمہ بن مبارک ، شیخ سلطان بن خلیفہ بن زید النیان ، میجرجنرل شیخ المر بن مخطوم بن جمعہ المخطوم شامل ہیں ، بحرین کی اہم شخصیات میں شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ ، لیفٹیننٹ جنرل شیخ محمدبن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ ، شیخ احمد بن علی بن عبداللہ الخلیفہ شامل ہیں ، قطرکی اہم شخصیات جن کو کسٹم ڈیوٹی میں چھوٹ دی گئی ہے ان میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد التہانی ، امیر قطر کے والد شیخ حمد بن خلیفہ التہانی ، وزیراعظم قطر شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم ، قطر کے نائب وزیراعظم شیخ محمد بن الخلیفہ التہانی ، سابق وزیراعظم شیخ حمد بن جاسم بن جبر التہانی ، شیخ محمد بن فیصل التہانی ، شیخ علی بن عبداللہ التہانی ، شیخ فلاح بن جاسم بن جبر التہانی ، شیخ فیصل بن خلیفہ التہانی ، شیخ عبداللہ بن جاسم التہانی ، شیخ فیصل بن جاسم التہانی ، شیخ فیصل بن التہانی شامل ہیں ، سعودی عرب کی اہم شخصیات میں گورنر تبوک شہزادہ فہد بن سلطان بن عبدالعزیز السعود ، شہزادہ منصور بن محمد بن عبدالرحمن السعود، شہزادہ مطلب بن محمد السعود شامل ہیں ، متحدہ عرب امارت ، سعودی عرب ، قطر اور بحرین کی ان ممالک کو اہم شخصیات کو درآمدی چھوٹ کےلیے کچھ شرائط پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔

مذکورہ ممالک کی جانب سے درآمد کی جانیوالی گاڑیوں کی فہرست فراہم کی جائےگی جن میں گاڑی کے مالک کانام ، درآمدی تفصیلات شامل ہونگی ، یہ فہرست ہرچھ ماہ بعد 31جولائی اور 31جنوری کواپ ڈیٹ ہوگی ، کسی پاکستانی ایجنٹ کو نمائندہ کے طور پر مقرر نہیں کیاجاسکے گا اور ان ممالک کے سفارتخانے اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ کسی پاکستانی کو ڈیوٹی فری گاڑی کی اجازت نہیں دیں گے ، ڈیوٹی میں رعایت یا چھوٹ کا سرٹیفکیٹ پاکستان کی وزارت خارجہ جاری کرے گی ، اور وزارت خارجہ کی سفارشات کی روشنی میں ایف بی آر فہرست میں شامل شخصیات کے علاوہ کسی اور شخصیت کےلیے درآمدی چھوٹ کا سرٹیفکیٹ جار ی کر سکے گا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…