کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی، لاہور اور اسلام آبادمیںاحتجاجی مظاہرے ہوئے۔ اسلام آباد کے نیس کام چوک پر غیرقانونی مویشی منڈی کے بیوپاریوں نے ممکنہ آپریشن سے بچنے کے لیے کہرام مچادیا۔مظاہرین نے توڑ پھوڑ، ہنگامہ آرائی اورشہریوں سے بدسلوکی کی،روڈ بلاک کرنے سے بھی دل نہ بھرا تو چوک پرلکڑیاں جمع کرکےاآگ لگادی۔مویشی بیوپاریوں نےرکاوٹیں بھی ہٹادیں، اس موقع پر سی ڈی اےکاعملہ اورپولیس کہیں نظر نہیں آئی۔لاہور میں شیخ زید اسپتال کے ینگ ڈاکٹرز،پیرامیڈکس اسٹاف اور الائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ملازمین سراپا احتجاج بنے، مجوزہ نجکاری کے خلاف، طیش میں ائے ہوئے مظاہرین نے مشیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق پر انڈے برسادیئے۔کراچی میں بھی احتجاج کیا گیا حسن اسکوائرسوک سینٹر پر ،یہاں کے ایم سی کے اساتذہ نے جم کر مظاہرہ کیا۔ اساتذہ کا مطالبہ تھا کہ بلدیہ عظمیٰ کے اساتذہ کی تین ماہ سے رکی تنخواہیں عید سے پہلے ادا کی جائیں۔ مظاہرین نے حسن اسکوئر سے پرانی سبزی منڈی جانے والی سڑک ٹریفک کے لیے بند کردی۔