اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد میں میویشی بیوپاریوں نے منڈی کا مسئلہ حل نہ ہونے پر روڈ بلاک کر دی اور بیوپاریوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا جا رہا ہے۔ آئی الیون منڈی کے بیوپاریوں اور انتظامیہ میں ہونے والے مذاکرات ناکام ہو گئے۔ سی ڈی اے نے آپریشن شروع کرنے کیلئے پولیس کی اضافی نفری طلب کر لی۔پولیس کے ممکنہ آپریشن کے پیش نظر منڈی کے سیکڑوں بیوپاریوں نے انتظامیہ کیخلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے نیسکام چوک پر لکڑیاں جلا کر سڑک بلاک کر دی ہے۔اس موقع پر بیو پاریوں نے شہریوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور اطلاعات ہیں کہ شہریوں سے بھی لڑائے جھگڑے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ پولیس اور بیو پاریوں کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔