پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

پرتشدد واقعات میں ملوث لوگ چیئرمین پی ٹی آئی کے آلہ کار تھے،تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 10  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کو عام احتجاج نہ سمجھا جائے، اْس روز بغاوت ہوئی جس کے پیچھے اندرونی و بیرونی طاقتیں تھیں،جو لوگ گرفتار ہیں وہ چیئرمین پی ٹی آئی کے آلہ کار تھے۔ایک انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اِن ہنگاموں میں 200 فیصد ملوث تھے، ذمہ دار یہ بالکل نہیں کہہ سکتے کہ انہیں تو پتہ ہی نہیں تھا۔

ان ہنگاموں کے پیچھے اندرونی و بیرونی طاقتیں تھیں۔وزیر دفاع نے کہا کہ شرپسندی کرنے والے اب انسانی حقوق کی آڑ لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ خواجہ آصف نے واضح کیا کہ دہری شہریت کے حامل جو افراد پاکستان میں مقیم ہیں ان پر بھی ہمارے قانون کا اطلاق لازمی ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ایک ہی دن پی ٹی آئی قیادت اورکارکنوں نیا?رمی تنصیبات پر چڑھائی کی،پرتشدد واقعات کی قیادت پی ٹی آئی کے رہنما کر رہے تھے، جلاؤ گھیراؤ مکمل منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کو عام احتجاج کے طور پر نہ لیا جائے، میرے خیال میں 9 مئی کو بغاوت ہوئی تھی۔ انہوں نے کہاکہ آرمی چیف کی بات سوفیصد درست ہیکہ افواج اور عوام میں گہرا تعلق ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان کیساتھ اچھے تعلقات ہماری بڑی خواہش ہے، 5 سے 6 ملین افغان باشندوں کا بوجھ ہم نہیں اٹھا سکتے، ایسے افغان شہری پاکستان میں بیٹھے ہیں جنہیں اپنے وطن جانا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…