اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آڈیٹرجنرل آف پاکستان نے 2014-2013 کی آڈٹ رپورٹ میں وزارت پانی وبجلی کے زیر انتظام چلنے والے ادارے واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) سمیت دیگر پاور کمپنیز کے اکاو¿نٹس میں 980 ارب روپے کے غبن اور بے ضابطگیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے صدر سے سفارش کی ہے کہ وہ ان تمام گھپلوں کی تحقیقات کرانے کاحکم دیں۔آڈیٹرجنرل کا کہنا ہے کہ یہ رقم 4 کھرب روپے کے وفاقی بجٹ برائے 2016-2015 کے ایک چوتھائی کے برابر ہے۔آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں گزشتہ چند سالوں کے دوران 4 کھرب 2 ارب روپے کا آڈٹ نہ ہونے کی بھی نشاندہی کی گئی ہے.صدرمملکت کو بھیجی گئی رپورٹ کے مطابق یہ گھپلے اور بے ضابطگیاں واپڈا کے علاوہ بجلی پیدا کرنے والی 4 کمپنیوں، بجلی کی تقسیم کار 10 کمپنیوں اورنیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) میں کیے گئے.رپورٹ کے مطابق واپڈا میں 3 کھرب 68 ارب روپے سے زائد کی بے قاعدگیوں، بلاضرورت ادائیگیوں اور قواعد کی خلاف ورزیوں کے ایک 184 کیسز سامنے آئے، جبکہ 88 دیگر کیسز عدم وصولی اور زائد ادائیگیوں سے تعلق رکھتے ہیں، جن کی مالیت 5 کھرب 72 ارب روپے سے زائد ہے.رپورٹ کے مطابق 18 کیسز حادثات اورغفلت کے ہیں جن کا تخمیہ ساڑھے 19 ارب روپے ہے۔آڈیٹر جنرل نے اپنی رپورٹ میں صدر مملکت ممنون حسین سے سفارش کی ہے کہ وہ ان گھپلوں کی تحقیقات کاحکم دیں۔آڈیٹرز نے تجویز کیا ہے کہ حکومت واپڈا پر ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کی مقررہ مدت میں تکمیل پر زور دے، جبکہ وزرات پانی و بجلی کے ماتحت اداروں میں، بجلی کے بوجھ اور چوری کی غیر قانونی توسیع کو روکنے اور تحقیقات کو بہتر بنانے کے لیے اندرونی معاملات کو کنٹرول کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی















































