اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

رکن سندھ اسمبلی جمیل احمد بھرگڑی انتقال کرگئے

datetime 21  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رکن سندھ اسمبلی (ایم پی اے) جمیل احمد بھرگڑی، 63 برس کی عمر میں انتقال کرگئے.جمیل احمد بھرگڑی 2013 کے عام انتخابات میں ڈسٹرکٹ میرپور خاص کے علاقے پی ایس 67 کوٹ غلام محمد سے ایم پی اے منتخب ہوئے تھے.21 فروری 1952 کو پیدا ہونے والے جمیل احمد بھرگڑی ڈسٹرکٹ میرپورخاص کے مشہور سیاسی گھرانے سے تعلق رکھتے تھے، ان کے والد رئیس غلام مصطفیٰ بھرگڑی مشہور زمیندار تھے.جمیل بھرگڑی کے قریبی عزیز ندیم ساگر بھڑگری نے ڈان کو بتایا کہ وہ کافی عرصے سے کیسنر میں مبتلا تھے اور علاج کے لیے امریکاجانے والے تھے.گذشتہ عام انتخابات میں جمیل احمد بھرگڑی نے پاکستان مسلم لیگ (ف) کے امیدوار اور پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی فریال تالپر کے سابق داماد میر جانو اللہ خان تالپر کو شکست دی تھی.وہ سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے جنگلات، ورکس اور سروسز اور جنگلی حیات کے رکن تھے.انھوں نے سوگواران میں اہلیہ، ایک بیٹا مصدق حسین اور 2 بیٹیاں چھوڑی ہیں.خاندانی ذرائع کے مطابق جمیل احمد بھرگڑی کی تدفین کوٹ غلام محمد کے قریب گاو¿ں محمد ہاشم بھرگڑی میں ان کے آبائی قبرستان میں کی جائے گی



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…