اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کے ٹویٹراکاو¿نٹ معطل ہونے کی خبریں عام تھیں لیکن ان سے متعلق کوئی حتمہ بیان سامنے نہیں آ سکا کہ ایسا کیوں ہوا. نجی ٹی وی چینل کے مطابق عمران خان کی ہدایت پر ان کی اہلیہ ریحام خان کا ٹویٹر اکاو¿نٹ معطل کیا گیا ہے. لندن روانہ ہونے سے قبل عمران خان نے ریحام خان سے اپنا اکاو¿نٹ ڈی ایکٹیویٹ کرنے کا کہا. یاد رہے کہ عمران خان نے ریحام خان کو اس سے قبل سیاست سے بھی دور رہنے کا مشورہ دیا تھا، جس کے بعد ریحام خان کی ڈگری اسکینڈل کو لے کر تنازعہ کھڑا ہو گیا. بعد ازاں ریحام خان کے کزن نے عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ پر ریحام اور عمران خان کی شادی خراب کرنے کے الزامات عائد کئے جس سے عمران خان خاصے پریشان بھی رہے