اتوار‬‮ ، 08 جون‬‮ 2025 

ملک کا مجموعی قومی قرضہ 54 ہزار ارب تک پہنچ گیا

datetime 9  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ملک کا مجموعی قومی قرضہ 54 ہزار ارب تک پہنچ چکا ہے اور نئے بجٹ میں قرضوں کی واپسی کا ٹارگٹ پورا کرنا مشکل ہوگیا ہے۔2013 میں ملک کا مجموعی قومی قرضہ 13 ہزار ارب تھا، لیکن صرف 10 سال میں یہ رقم 41 ہزار ارب روپے بڑھی اور اب ملک کا مجموعی قومی قرض 54 ہزار ارب تک پہنچ گیا ہے۔

قرض کی اتنی خطیر رقم کی واپسی حکومت کے لئے درد سر بن چکی ہے اور قابل ادائیگی قرضے میں سود کا حجم تاریخی طور پر بڑھ کر 8 ہزار ارب روپے سے تجاوز کرگیا ہے، اور گردشی قرضوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ 54 ہزار ارب کے مجموعی قرض میں سے گردشی قرض 2800 ارب سے بھی بڑھ گیا ہے، نئے بجٹ میں قرضوں کی واپسی کا ٹارگٹ پورا کرنا مشکل ہوگیا ہے، اور آئندہ مالی سال 14 فیصد قرض ہی ادا کیا جاسکے گا۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق خسارے 40 فیصد بڑھنے پر ادائیگیوں کا حجم کم ہوتا رہا، اور ادائیگی میں بار بار تاخیر کے باعث سود کی رقم 8 ہزار ارب روپے سے زیادہ ہو چکی ہے، تاہم حکومت مشکلات کے باوجود پاور سیکٹرز سمیت دیگر اداروں اور قوم کو قرض کے دلدل سے نکالنے کے لئے پرامید ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ٹیرا کوٹا واریئرز


اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…