جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

ڈاکٹر کی غفلت دو مریضوں کی زندگیاں داؤ پرلگا دیں دونوں کے غلط آپریشن کر دیئے

datetime 7  جون‬‮  2023 |

فیصل آباد(این این آئی)نجی اسپتال میں ڈاکٹر نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹانگ کا آپریشن کروانے والی خاتون کا پِتہ نکال دیا اور پِتے کا علاج کروانے کے لئے آئی دوسری مریضہ کی ٹانگ کا آپریشن کر ڈالا۔فیصل آباد غلام محمد آباد کے نجی اسپتال میں ڈاکٹروں کا انوکھا کارنامہ سامنے آیا ہے،

جہاں 2 ہم نام خواتین کے غلط آپریشن کردئیے گئے۔ڈاکٹروں نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پتہ نکلوانے کے لئے آئی خاتون کی ٹانگ کا آپریشن کر ڈالا جبکہ ٹانگ کا آپریشن کروانے کے لئے آنے والی دوسری خاتون کا پتہ ہی نکال دیا۔مریضہ کے ورثا کے مطابق ڈاکٹرز نے جب مریضہ کے ہوش میں ہوتے ہوئے ٹانگ پر نشان لگائے تو ان کو بتایا بھی کہ پتے کا آپریشن کروانے آئے ہیں،تاہم ڈاکٹر نے کہا کہ آپ کوکوئی چھریاں نہیں ماررہے ہمیں زیادہ پتہ ہے کیا کرنا ہے۔دوسری جانب نجی اسپتال انتظامیہ نے کہاکہ دونوں مریضوں کا نام ایک جیسا ہونے کی وجہ سے غلطی ہوئی،تاہم پھر بھی ڈاکٹر کو معطل کرکے انکوائری کا اغاز کر دیا گیا ہے۔متاثرین نے ڈاکٹر کے خلاف مقدمے کے اندراج کیلئے پولیس کو درخواست بھی دے دی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…