جمعہ‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2025 

بھارتی کرکٹ بورڈ میں کرپشن کا بازار گرم ہے، نیرج کمار نے بی سی سی آئی کا کچا چٹھا کھول کر رکھ دیا

datetime 7  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی کرکٹ بورڈ میں متعدد کرپشن اسکینڈلز کی تحقیقات کرنے والے سابق پولیس چیف نے بی سی سی آئی کا کچا چٹھا کھول کر رکھ دیا۔سابق پولیس چیف اور اینٹی کرپشن چیف بی سی سی آئی نیرج کمار نے میڈیا کو بتایا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ میں کرپشن کا بازار گرم ہے۔نیرج کمار نے آئی سی سی فنانشل ماڈل میں بھارت کو زیادہ حصہ دینے پر تحفظات کا اظہار بھی کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ایسے بورڈ کو کروڑوں روپے نہ دے جو اسے ضائع کرے گا اور کوئی احتساب بھی نہیں کرے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آئی سی سی کے نئے فنانشل ماڈل میں بھارت کو 38 فیصد حصہ ملنے کا امکان ہے۔نیرج کمار نے کہا کہ بی سی سی آئی میں احتساب نام کی کوئی چیز نہیں ہے، آئی سی سی کرپشن کے 50 کیسز کی تحقیقات میں 47 کا تعلق بھارت سے نکلتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بطور اینٹی کرپشن چیف 3 سالہ دور میں اسپاٹ فکسنگ کا خطرہ سب سے زیادہ پایا، بی سی سی آئی کے خزانے میں ایسی رقم بھی ملی جن کے شواہد پیش نہیں کیے گئے۔نیرج کمار نے کہا کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا سمیت کرکٹ بورڈز کو بھارت کو پیسے دینے میں محتاط رہنا ہوگا، بی سی سی آئی، آئی سی سی سے ملنے والی رقم کو کرکٹ کی ڈیولپمنٹ پر خرچ نہیں کرتا۔انہوں نے کہاکہ رقم دینے سے پہلے بی سی سی آئی سے پوچھا جانا چاہیے کہ انہوں نے کرکٹ کے لیے کیا کام کیا ہے، افسوس کی بات ہے کہ اتنا امیر ہونے کے باوجود بی سی سی آئی نے رقم کی تقسیم کا کبھی احتساب نہیں کیا۔

سابق اینٹی کرپشن چیف نے کہا کہ ملک میں انفرا اسٹرکچر اور کھلاڑیوں کی ڈیویلپمنٹ کا کام نہ ہونے کے برابر ہے، اس وقت بھارت میں چھوٹے لیول پر کرکٹ کی حالت افسوسناک ہے۔انہوںنے کہاکہ بی سی سی آئی سے کرکٹ کے انفرا اسٹرکچر اور ڈیولپمنٹ کا پوچھیں تو ان کے پاس کوئی جواب نہیں ہوگا، اتنے بڑے ملک میں صرف ایک کرکٹ اکیڈمی ہے جو اسپانسرز کے ذریعے چل رہی ہے۔نیرج کمار نے کہا کہ بی سی سی آئی نے ابھی تک کرکٹ کے لیے کوئی بڑی اکیڈمی نہیں بنائی، بھارتی کرکٹ بورڈ تنظیمی لحاظ سے ایک ناکام ادارہ ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…