اتوار‬‮ ، 05 اپریل‬‮ 2026 

سنگاپور کا 180 سال قدیم گھوڑوں کی دوڑ ختم کرنے کا اعلان

datetime 7  جون‬‮  2023 |

سنگاپور ( این این آئی) سنگاپور نے اپنے 180سالہ تاریخ رکھنے والے گھوڑوں کے دوڑ کے مقابلے ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اگلے سال سنگاپور ٹرف کلب میں آخری مقابلوں کا اعلان کردیا۔سنگاپور کی حکومت کی جانب سے 120ایکڑ رقبے پر پھیلے ہوئے ریس کورس کی زمین واپس لیکر اسے پبلک اور پرائیویٹ ہاسنگ کیلئے استعمال کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

برطانیہ کی آنجھانی ملکہ الزبتھ دوئم دوڑ کے مقابلوں میں باقائدہ شرکت کرنے اور ریسنگ کیلئے اعلی نسل کے گھوڑے پالنے کا شوق رکھنے والے افراد میں شامل تھیں، انہوں نے 1972 میں سنگاپور میں ان کے نام سے منسوب کوئین الزبتھ کپ کا افتتاح کیا تھا جبکہ دوسری مرتبہ انہوں نے 2006 میں گھوڑوں کی دوڑ کے مقابلوں میں شرکت کی تھی۔سنگاپور ٹرف کلب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آئندہ برس 100ویں گرائونڈ سنگاپور گولڈ کپ مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔بیان میں بتایا گیا کہ سنگاپور میں گھوڑوں کی دوڑ کے مقابلوں کی ایک طویل اور دلچسپ تاریخ ہے، گھوڑوں کی دوڑ کے مقابلوں کا آغاز 1842 میں اسکاٹش مرچنٹ ولیم ہینری مک لائیڈ ریڈ اور کچھ دیگر ریسنگ کے دلدادہ لوگوں نے مل کر کیا تھا، انہوں نے فیرر پارک میں ریس کورس قائم کرکے سنگاپور اسپورٹنگ کلب کی بنیاد رکھی۔بعد ازاں 1924 میں ریس کورس کا نام تبدیل کرکے سنگاپور ٹرف کلب رکھا گیا، 1933 میں گھوڑوں کی ریس کی شہرت میں اضافہ ہو گیا اور ریسنگ کا مقام تبدیل کیا گیا۔بیان میں بتایا گیا کہ مارچ 2000میں سنگاپور ٹرف کلب موجودہ جگہ پر کرانجی میں منتقل کیا گیا

جہاں 30ہزار لوگوں کی گنجائش والا پانچ منزلہ گرانڈ اسٹینڈ بھی تعمیر کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ سنگاپور محدود زمین رکھنے والی ایک شہری حکومت ہے جو کہ مستقل طور پر ری ڈیولپمنٹ اور پبلک پرائیویٹ ہاسنگ کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے زمین کی تلاش میں سرگرداں رہتی ہے۔سنگاپور کی محکمہ نیشنل ڈیولپمنٹ نے بھی اپنے بیان میں مذکورہ زمیں کے مختلف مقاصد کیلئے استعمال پر غور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…