جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف عبدالرزاق شر کے قتل کا مقدمہ درج

datetime 7  جون‬‮  2023 |

کوئٹہ (این این آئی)سینئر وکیل عبدالرزاق شر کے قتل کا مقدمہ چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف درج کر لیا گیا۔مقتول عبدالرزاق شر چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سنگین غداری کے کیس میں درخواست گزار تھے۔پولیس کے مطابق مقتول وکیل کے بیٹے کی مدعیت میں درج مقدمے میں قتل، انسداد دہشتگردی ایکٹ اور دیگر دفعات لگائی گئی ہیں۔

ایف آئی آر ایڈووکیٹ سراج احمد کی جانب سے درج کروائی گئی ہے، جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ میرے والد نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف ہائیکورٹ میں آرٹیکل 6 کی پٹیشن دائر کر رکھی ہے۔متن میں کہا گیا کہ یقین ہے چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کے ساتھیوں نے اسی رنجش پر والد کو قتل کیا، ایئرپورٹ روڈ پر میرے والد کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کیا،

فائرنگ تقریباً 9 بج کر 20 منٹ پر کی گئی، میرے والد کو ناحق قتل اور عوام میں خوف و ہراس اور دہشت پھیلائی گئی۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی ایماء پر میرے والد کو قتل کیا گیا، جس کی کل عدالت میں پیشی بھی ہے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق شر کو گزشتہ روز کوئٹہ کے ایئرپورٹ روڈ پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…