ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

بائیک سروس مفت کریم کمپنی نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 7  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی)عالمی یومِ ماحولیات کی مناسبت سے 10 جون کو دبئی میں کریم کی بائیک کی سواری لامحدود استعمال کے لیے مفت دستیاب ہوگی۔میڈیارپورٹس کے مطابق امارت دبئی کی روڈز اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی(آر ٹی اے)کے اشتراک سے کائناتی توانائی پر مبنی بائیک کی سواری آیندہ ہفتے کے روز 24 گھنٹے کے لیے صارفین کو مفت دستیاب ہوگی۔

کریم کا کوئی بھی صارف شہر بھر کے 186 ڈاکنگ اسٹیشنوں میں سے کسی ایک سے 45 منٹ تک استعمال کے لیے دوپہیے کی سواری حاصل کرسکتا ہے۔ماحولیات کا عالمی دن 5 جون کو منایا گیا ہے جبکہ ایپ کے ذریعے سفری خدمات مہیا کرنے والی کمپنی اس موقع کو اختتام ہفتہ پر منائے گی۔آر ٹی اے نے ایک بیان میں کہا کہ یہ اقدام دبئی کو بائیک دوست شہر میں تبدیل کرنے کی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں کیا جارہا ہے اور یہ نجی، سرکاری شراکت داری ( پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ،پی پی پی) کا بہترین نمونہ ہے۔یہ آر ٹی اے کی حکمت عملی اور اہداف کے عین مطابق ہے۔اس کا مقصد ماحولیاتی مسائل کے حل کے لیے کمیونٹی اقدامات متعارف کرانا اور اس ضمن میں پائیداری کے فریم ورک کے تحت قائدانہ کردار ادا کرنا ہے۔صارفین اس دن کریم کی موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے بائیک تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں اور ‘مفت’ کوڈ کا استعمال کرتے ہوئے ایک دن کے پاس کا انتخاب کرسکتے ہیں۔اس عمل کے دوران میں اگرچہ ایپ کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کی تفصیل کی درخواست کرے گی ، کریم نے صارفین کو یقین دلایا ہے کہ ہفتہ کو بائیک پر سواری کے لیے ان سے کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔

ایک مرتبہ ڈاکنگ اسٹیشن پر پہنچنے کے بعد ، کیو آر کوڈ اسکین کرنے سے بائیک کا تالا کھل جائے گا۔ واپسی پر، صارفین 186 اسٹیشنوں میں سے کسی ایک پر بھی رک سکتے اور وہاں بائیک کو کھڑا کر سکتے ہیں۔ ڈاک اسٹیشن بڑے سیاحتی اور کاروباری مراکز بشمول سٹی واک ، بزنس بے ، دبئی میڈیا سٹی ، کراما ، المنخول اور کائٹ بیچ میں موجود ہیں۔کریم نے فروری 2020 میں دبئی میں بائیک سروس کا آغاز کیا تھا۔

اس کے بعد سے کریم بائیک نے مبینہ طور پر 2.5 ٹن سے زیادہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو کم کیا ہے۔ یہ مقدار سال بھر میں کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کرنے والی 713 کاروں کے فضلے کے برابر ہے۔کریم کی سپر ایپ میں ٹیکسی اور دیگرسفری خدمات بھی شامل ہیں ۔ وہ اپنے بائیک صارفین کے لیے سبسکرپشن ماڈل یا قلیل مدتی پاس پیش کرتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…