جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے ریٹ میں یکدم بڑی کمی

datetime 6  جون‬‮  2023 |

کراچی(این این آئی)زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو ڈالر کی صورتحال ایک دوسرے سے مختلف رہی، انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں محدود اضافہ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی۔

وزیراعظم کی جانب سے جون میں آئی ایم ایف پروگرام ہونے کے دعوے کے بعد اچھی قیمتوں کے خواہشمندوں کی جانب سے فروخت بڑھنے سے اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی سپلائی قدرے بہتر ہوئی جس کے نتیجے ڈالر کے اوپن ریٹ یکدم 5 روپے کی کمی سے 303 روپے کی سطح پر بند ہوئے

اسکے برعکس انٹربینک مارکیٹ ڈالر کی قدر 37 پیسے کے اضافے سے 286.56 روپے پر بند ہوئی۔ماہرین کے مطابق جون میں پاکستان کو 3.7 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کرنی ہیں جس میں سے ایک تا دو ارب ڈالر کے قرضے چین نے رول اوور کرنے کا عندیہ دیا ہوا جو تاحال نہیں ہوسکا ہے جبکہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا تسلسل جاری ہے اور گزرتے وقت کے ساتھ انٹربینک پر ادائیگیوں کا دباو بڑھتا جارہا ہے جس کی وجہ سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ بتدریج بڑھتے جارہے ہیں۔

ماہرین نے بتایاکہ سعودی عرب اور اوپیک ممالک نے بھی خام تیل کی پیداوار میں کمی کا اعلان کیا ہے جس کے نتیجے میں خام تیل کی عالمی قیمت میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے، پاکستان کے درآمدی بل کا ایک بڑا حصہ خام تیل کی درآمدات پر منحصر ہے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے منفی اثرات پاکستان کے درآمدی بل مرتب ہوسکتے ہیں۔

ان عوامل اور نئے انفلوز نہ آنے سے انٹربینک میں ڈالر کی نسبت روپیہ دبا کا شکار ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ طویل عرصے سے تاخیر کا شکار 6ارب ڈالر کے بیل آٹ پیکیج میں سے بقیہ 2 ارب ڈالر بیرونی فنڈنگ گیپ کو حاصل کرنے کی کوششوں پر عمل پیرا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…