جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

عید پر گوشت کھانے کے بعد پیٹ کی خرابی سے بچنے کا آسان نسخہ

datetime 21  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)بکرا عید کیا آتی ہے لوگوں کو گوشت کھانے اورکئی دنوں تک کھاتے رہنا کا موقع مل جاتا ہے اور اس کھانے کے شوق میں وہ یہ بھول جاتے ہیں کہ پیٹ تو ایک ہی ہے اس کو گنجائش سے زیادہ بھریں گے تو خرابی پیدا ہوگی لیکن اب پیٹ کی خرابی کے لیے ایک آسان نسخہ بتایا جا رہا ہے جو بآسانی خود گھر پر ہی تیار کیا جاسکے گا۔عید قربان پر لوگ گوشت کی مختلف ڈشز بناتے ہیں، کوئی قورمہ اور کڑاہی پسند کرتا ہے اور کوئی گھر پر ہی بار بی کیو کا انتظام کرتا ہے اور عید کے 3 دن چھٹیوں کا خوب لطف اٹھاتا ہے لیکن اس دوران پیٹ کھانے کا یہ بوجھ برداشت نہیں کرسکتا اسی لیے اکثر لوگ گیس، بدہضمی، سینے کی جلن، کھٹے ڈکار، قبض، تیزابیت، پیٹ کا بڑھنا اور پیٹ درد کی شکایت کرتے نظر آتے ہیں۔ماہرین طب نے اس صورت حال سے نمٹنے کا نسخہ تیار کیا ہے جس کے مطابق خشک ادرک، ریوند چینی اور میٹھا سوڈا ہم وزن لے کر اسے باریک پیس لیں اور آدھا چمچہ ہر کھانے کے بعد پانی کے ساتھ کھالیں۔ اس نسخے کو استعمال کرنے سے نہ صرف پیٹ کی بیماریوں سے نجات مل جاتی ہے بلکہ یہ نسخہ یرقان اور ہیپاٹائٹس کا بھی بہترین علاج ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…