منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

بلوچستان سے عازمین حج کیلئے حجاز مقدس کا سفر آسان ہوگیا

datetime 5  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان سے عازمین حج کیلئے حجاز مقدس کا سفر آسان ہو گیا۔ کوئٹہ انٹرنیشنل ائرپورٹ پر ایک اور سنگ میل طے ہو گیا۔ کوئٹہ سے براہ راست سعودی عرب حجاج کی پروازوں کا آغاز دن رات شروع کر دیا گیا۔

جنگ اخبار میں حنیف خالد کی خبر کے مطابق  پہلی نائٹ لینڈنگ پی کے 747نے کیٹگری ٹو رن وے پر گزشتہ رات کی۔ یہی پرواز بعدازاں 145عازمین حج کو لیکر کوئٹہ سے مدینہ پہنچ گئی۔ گزشتہ رات کوئٹہ ائرپورٹ کے نئے رن وے پر اترنا انتہائی خوشگوار تجربہ تھا۔ پی آئی اے کے ہوا بازوں نے کہا کہ اس سے پہلے پی کے 6137تین سو عازمین کو لیکر مدینہ پہنچی ہے۔ اس سے قبل کوئٹہ سے عازمین حج کو پہلے کراچی تک کا بائی روڈ سفر کرنا پڑتا تھا‘ حال ہی میں اپ گریڈڈ 12ہزار فٹ رن وے کی بدولت براہ راست پروازیں شروع ہو گئی ہیں۔ نئے رن وے پر کیٹگری ٹو جدید ائرفیلڈ لائٹنگ سے ہر قسم کے موسمی حالات میں دن کے علاوہ رات کو بھی مسافر بردار طیارے لینڈنگ اور ٹیک آف کر سکیں گے۔ رن وے کی بدولت وائیڈ باڈی جہاز (کثیر الجسامت ائربس طیارے) اب کوئٹہ ائرپورٹ سے دن رات لینڈ اور ٹیک آف کیا کرینگے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…