جمعرات‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستان کا آذربائیجان سے سستی ایل این جی خریدنے کا فیصلہ

datetime 3  جون‬‮  2023 |

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے آذربائیجان سے سستی ایل این جی خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایل این جی خریدنے کے حوالے سے پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل)اور آذربائیجان کی سرکاری کمپنی کے درمیان معاہدہ ہو گا۔ذرائع نے بتایا کہ آذربائیجان کی کمپنی سوکار سے ہر ماہ ایک ایل این جی کارگو خریدا جائے گا،ایل این جی کارگو کی خریداری سے متعلق سمری ای سی سی میں پیش کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پی ایل ایل سوکار کو ڈالرز میں ادائیگیاں کرے گی،ادائیگیوں کے لیے مقامی بینک میں ایل سیز کھولی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق پی ایل ایل کو جون 2022سے اسپاٹ کارگوز کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔گزشتہ سال فروری تا ستمبر کے دوران پی ایل ایل کارگو خریدنے میں ناکامی رہی تھی۔پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان توانائی کے شعبے میں بین الحکومتی معاہدہ پہلے سے موجود ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…