منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

(ن) لیگ، پیپلز پارٹی عنقریب آمنے سامنے ہوں گے فائدہ کونسی جماعت اٹھا ئے گی ؟ تہلکہ خیز پیش گوئی کر دی گئی

datetime 2  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ خوردنی اشیاء 50فیصد مہنگی جبکہ حکومت نمائشی اورفرمائشی غیرملکی دورے پر ہے ،مسئلہ اقتصادی سے قومی سلامتی بن گیاہے ،دھوکہ دہی پر مبنی بجٹ پیش کیاجائے گا،کفن دفن کومفت قراردیاجائے،7کیسوں کی سماعت شروع ہوگئی ہے

گرفتاری کی صورت میں ٹوئٹر نہیں چلاسکوں گا،اللہ اور اس کے بعد عدلیہ ملک کو سیاسی جہنم سے نکال سکتے ہیں۔ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ اسلام آبادپریس کلب کو پریس کانفرنس کرنے والوں کے لئے سب جیل قراردیدیاجائے تاکہ صحافیوں کے لئے آسانی ہو، پی ڈی ایم کورسوائی اوربدنامی کااندازہ نہیں ،(ن) لیگ، پیپلز پارٹی عنقریب آمنے سامنے ہوں گے اور فائدہ پیپلز پارٹی اٹھائے گی ۔انہوںنے کہا کہ پریکٹس اینڈپروسیجر بل جسے دھوم دھام سے بنایاگیاتھاویسے ہی جنازہ واپس اسمبلی بھجوایاگیاہے۔انہوں نے کہا کہ بازومروڑکرپریس کانفرنس کرانے والے آنے والے الیکشن کوسلیکشن میں بدل دیں گے ،پاکستان میں آنے والے الیکشن کودنیامیں کوئی تسلیم اورکوئی مالیاتی مددنہیں کرے گا ،بہترہے کہ آئین وقانون کواس وقت تک ڈی فریزرمیں لگادیں جب تک چورحکومت اپنے سارے کیس ختم نہیں کروا لیتی اورمفروربھگوڑے مجرم مسلط نہیں ہوجاتے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…